Book Name:Jhoot ki Badboo
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
جھوٹ کے خلاف اعلانِ جنگ ہے!
نہ جھوٹ بولیں گے نہ بُلوائیں گے
اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جھوٹ بولنے کی ایک صورت یہ بھی عام ہے کہ بعض لوگ ہردلعزیزبننے یا کسی اورغرض ِ فاسد کیلئے جھوٹے خواب گھڑ کر سناتے ہیں ،یاد رکھئے! یہ بھی ناجائز و گناہ ہے، احادیثِ مبارکہ میں اس کی سخت وعیدیں آئی ہیں، چنانچہ سردارِ دو جہان،محبوبِ رحمٰنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ آدمی اپنے باپ کے علاوہ کسی غیر کی طرف منسوب ہو یا خواب میں ایسی چیز دیکھنے کا دعویٰ کرے ،جو اس نے نہیں دیکھی یامجھ سے وہ بات منسوب کرے جو میں نے نہیں کہی۔(بخاری،کتاب المناقب ، باب نسبة الیمن الی اسماعیل، ۲/۴۷۶، حدیث: ۳۵۰۹)ایک اور حدیثِ پاک میں ہے: جو شخص جھوٹا خواب بیان کرے ،قیامت کےدن اسے جَو کے دو دانوں کے درمِیان گِرَہ (گانٹھ)لگانے کاعذاب دیا جا ئے گا اور وہ کبھی بھی گِرہ (گانٹھ)نہیں لگا سکے گا۔(بخاری ،کتاب التعبیر ، باب من کذب فی حلمہ ،۴/۴۲۲، حدیث:۷۰۴۲)
جھوٹے خواب سنانے والوں کو عذابِ آخرت کے علاوہ بسااوقات دُنیا میں بھی سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے،اس سے متعلق ایک عبرتناک حکایت سنئے،چنانچہ