Book Name:Jhoot ki Badboo
کے عَمَل سے بہتر ہے۔([1])
دو مَدَنی پھول: (۱)بِغیر اَچّھی نِیَّت کے کسی بھی عَمَلِ خَیْر کا ثَوَاب نہیں مِلتا۔
(۲)جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوں گا۔٭ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔٭ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسرے کے لئے جگہ کُشادہ کروں گا۔٭دَھکّا وغیرہ لگا تو صَبْر کروں گا، گُھورنے، جِھڑکنے اوراُلجھنے سے بچوں گا۔٭صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والوں کی دل جُوئی کے لئے بُلندآواز سے جواب دوں گا۔٭ بَیان کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والی اندھی ہوگئی
اَرْوٰی نامی ایک عورت نے حضرت سیِّدُنا سعید بن زیدرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے گھر کے بعض حصے کے مُتعلق جھگڑا کیا۔آپ نے ارشاد فرمایا: یہ زمین اسی کو دے دو،میں نے رسولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کو یہ فرماتے سنا ہے: جس شخص نے ایک بالشت زمین بھی ناحق لی، قیامت کے دن اس کے گلے میں سات(7) زمینوں کا طوق ڈالا جائے گا۔اس کے بعدآپ نے دُعا فرمائی:یااللہعَزَّ وَجَلَّ !اگر یہ جھوٹی ہے تو اس کو اندھا (Blind)کردے اور اس کی قبر اسی گھر میں بنادے۔راوی کہتے ہیں :میں نے دیکھا کہ وہ عورت اندھی ہوچکی تھی،دیواروں کو ٹٹولتی پھرتی تھی اور کہتی تھی:مجھے سعید بن زید کی بددُعا لگ گئی