Book Name:Jhoot ki Badboo
اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَاپنی مبارک زندگی کے دشوار گُزار مرحلوں میں نہ صرف خودعملی طور پرسچ پر قائم رہے بلکہ ہمیں سچائی کا پیکر بنانے کیلئے اپنے فرامین کی روشنی میں سچ کی تلقین بھی فرمائی۔آئیے! سچ کی اہمیت اور اس کی فضیلت پر مشتمل 3فرامینِ مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنئے :
1. بارگا ہِ رسالت میں ایک شخص نے حاضر ہوکرعرض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ! جنّتی عمل کون سا ہے ؟آپ نے ارشادفرمایاکہ’’ سچ بولنا ،بندہ جب سچ بولتا ہے تو نیکی کرتا ہے اور جب نیکی کرتا ہے محفوظ ہوجاتا ہے اور جب محفوظ ہوجاتا ہے تو جنت میں داخل ہو جاتا ہے۔‘‘ (المسندللامام احمد بن حنبل ، مسند عبداللہ ابن عمرو بن العاص ، رقم ، ۶۶۵۲، ج ۲ ص ۵۸۹)
2. ارشاد فرمایا:بیشک سچائی نیکی کی طرف لے جاتی ہے اور نیکی جنت کی طرف لے جاتی ہے اور بےشک بندہ سچ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نزدیک صدیق یعنی بہت سچ بولنے والا ہوجاتا ہے۔ (بخاری ، کتاب الادب ،باب قول اللہ تعالی ،رقم ۶۰۹۴ ،ج۴ ،ص ۱۲۵)
3. ارشاد فرمایا:سچ بولاکرو اگر چہ تمہیں اس میں ہلا کت نظر آئے کیونکہ اسی میں نجات ہے۔ (مکارم الاخلاق ،باب فی الصدق ...الخ ، ص۱۱۱)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جھوٹ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب’’اِحْیا ءُالْعُلُوم ‘‘جلد 3 کے صفحہ 406تا 421 کا مطالعہ فرمائیں ،جھوٹ سے مُتَعَلِّق بہت سے مدنی پھول حاصل ہوں گے اور جھوٹ سے بچنے کا ذہن بنے گا ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج ہم نے جھوٹ کے متعلق بیان سنا کہ
v جھوٹ گناہِ کبیرہ،حرام اورجہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔
v قرآن و حدیث میں جھوٹ کی بہت سخت وعیدیں آئی ہیں ۔