Aulad Ki Tarbiat Or Walidain Ki Zimmedariyan

Book Name:Aulad Ki Tarbiat Or Walidain Ki Zimmedariyan

و ”اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش“ کا مدنی ذہن دینے کے ساتھ ساتھ اپنی اولاد کی اسلامی طریقے کے مطابق تعلیم و تربیت کا بھی خصوصیت کے ساتھ ذہن عطا کرتی ہے لہٰذا والدین کو چاہئے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لینے کی نیت فرمائیں۔12 مدنی کاموں میں سے ہفتہ وارایک مدنی کام VCDاجتماع “بھی ہے۔جس میں شریک ہوکراسلامی بھائی اجتماعی صورت میں سُنَّتوں بھرابیان دیکھ یا سُن كر علمِ دین کی دولت سے فیضیاب ہوتے ہیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اجتماعی صُورت میں علمِ دین سیکھنے کی بڑی برکتیں ہیں چنانچہ

راحتِ قلبِ ناشاد،محبوبِ ربُّ العباد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے:جب تمہارا گُزر جنَّت کی کیاریوں پرسے ہوتو اس میں سے کچھ نہ کچھ چُن لیا کرو۔صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی،جنَّت کی کیاریاں کیا ہیں ؟ فرمایا:ذِکر کے حلقے ۔(تر مذی ، کتاب الدعوات ، باب ۸۷ ، ۵ / ۳۰۴ ، رقم: ۲۱ ۳۵)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  VCDاجتماع میں شرکت کی بدولت کئی عاشقانِ رسول کی زندگیوں میں مدنی انقلاب برپا ہوچکا ہے۔ آئیے!بطورِ ترغیب VCDاجتماع میں شرکت کی ایک ایمان افروز مدنی بہار سُنتے ہیں، چُنانچہ

مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگیا

    صوبہ پنجاب (پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میں مُعاشَرے کا بگڑا ہوا نوجوان تھا اور دن بدن گُناہوں کی دلدل میں دھنستا ہی چلا جارہا تھا ۔ میری اِصلاح کی صورت اس طرح بنی کہ ہمارے علاقے میں دعوتِ اسلامی کے ذِمّہ داران نےVCDاجتماع کی ترکیب بنائی ۔ میں بھی اس VCDاجتماع میں شریک ہوا ۔ جب میں نے دعوتِ اسلامی کے بینَ الاقوامی سُنَّتوں بھرے اجتماع کے رُوح پرور مناظِر دیکھے تو بہت مُتأثر ہوا اور جب 27ویں شبِ رمضان کو ہونے والے امیرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رِقّت انگیز بیان کا کچھ حصّہ سُنا تو مجھے اپنے سابِقہ اندازِ زندگی سے وحشت محسوس ہونے