Book Name:Aulad Ki Tarbiat Or Walidain Ki Zimmedariyan
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں قرآن و سنّت کے مُطابِق دِینی اور اَخْلاقی تَرْبِیَت کی طرف بھر پُور توجّہ دی جاتی ہے لہٰذا اپنے چھوٹے مدنی مُنّوں اورمدنی مُنّیوں کومدرسۃُ المدینہ یا دارالمدینہ میں اوربڑوں کو جامعۃ المدینہ میں داخل کروائیےاورباعمل حافظِ قرآن اورعالمِ دِین بنائیے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی دینِ متین کے103 سے زائد شعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہے،انہی میں سے ایک شعبہ”جامعۃ المدینہ آن لائن“بھی ہے،جامعۃ المدینہ آن لائن کے تحت آن لائن 4سالہ درس ِنظامی کورس کروایا جاتا ہے، درجے کا دورانیہ روزانہ تقریباً 1گھنٹہ ہے۔٭شعبہ آن لائن کورسز کے تحت تقریباً22کورسز کروائے جارہے ہیں جن میں چند کورسز کے نام اور اجمالی تعارف سُنیے: ٭تفسیر ِقرآن ِ کریم پر2 طرح کےکورسز ہیں ایک جس میں پورے قرآنِ کریم کی تفسیر "تفسیرصِرَاطُ الْجِنَان"مکمل پڑھائی جاتی ہےاوراس کورس کا نام بھی"تفسیرصِرَاطُ الْجِنَان "ہے، اس کی مدت تقریبا ً26 ماہ ہے۔٭دوسرا کورس فیضانِ تفسیر کے نام سے ہے جس میں پورے قرآنِ کریم کی تفسیر اِجمالاًپڑھائی جاتی ہے، اس کی مدت تقریباً92 دن ہے٭فیضانِ بہارشریعت کورس: اس کورس میں عالم بنانے والی کتاب بہارِشریعت12 ماہ میں تقریباً پوری پڑھائی جاتی ہے۔٭فقہ و عقائد کورس: اس کورس کی مدت بھی 12ماہ ہے،اس میں عقائد و فقہ کی مختلف کتب پڑھائی جاتی ہیں اورفرض علوم سکھائےجاتے ہیں۔٭نماز کورس اورطہارت کورس : ان دونوں کورسز میں نماز اور طہارت کے مسائل تفصیلاً پڑھائے جائے ہیں۔ان دونوں کورسز کی مدت 63 دن ہے۔٭فیضانِ حج اور فیضانِ عمرہ کورس: زائرینِ حرمینِ طیبین کے لئے بہت سے شاندار کورسز ہیں جن میں حج اورعمرہ کے تفصیلی احکام اور طریقہ سکھایا جاتاہے، ان کورسز کی مدت تقریباً ایک ماہ اورروزانہ درجے کا دورانیہ تقریباً30منٹ ہے