Book Name:Aulad Ki Tarbiat Or Walidain Ki Zimmedariyan
چَرَس پینے لگا اور سخت بیمار ہوگیا،گھر والے اُسے واپَس زم زم نگر، حیدر آباد لے آئے۔والِدصاحِب نے علاج پر لاکھوں روپے خرچ کرڈالے مگر نہ صحتیاب ہوا نہ ہی سُدھرا بلکہ اب وہ ہیروئن کا نَشہ کرنے لگا۔کثرت سے نشہ کرنے کی وجہ سے وہ سُوکھ کر کانٹاہو گیا،دانتوں کی سفیدی غائِب ہوکر ان پر کالک کی تہ چڑھ گئی اور اُس کی حالت پاگلوں کی سی ہوچکی ہے۔اللہ کی رَحمت سے اب والِدصاحِب دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوچکے ہیں،اور بے چارے بَہُت پچھتارہے ہیں کہ کاش ! اُس وقت مجھے دعوتِ اسلامی کی اَہَمِّیَّت سمجھ میں آ جاتی اورمیں اپنے بیٹے کو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے دُور نہ کرتاتو شایدآج مجھے یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔مگر ’’اب پچھتائے کیا ہُوَت جب چِڑیاں چُگ گئیں کھیت۔‘‘
اللہعَزَّ وَجَلَّہمیں اپنی اولادکی اسلامی اصولوں کے مُطابق مدنی تربیت کرنےکی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
یاربّ بچا لے تُو مجھے نارِ جحیم سے
اولاد پہ بھی بلکہ جہنم حرام ہو
(وسائلِ بخشش،ص۳۱۰)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج ہم نے ”تربیتِ اولاد اور والدین کی ذمہ داریاں“ کے بارے میں بیان سننے کی سعادت حاصل کی ۔
1. والدین کی اچھی تربیت اولاد کو اچھا اور بُری تربیت بُرا بنادیتی ہے۔
2. نیک اولاد دنیامیں راحت اور آخرت میں باعثِ نجات ہوتی ہے۔
3. اچھے والدین تربیتِ اولاد سے کبھی غافل نہیں ہوتے۔
4. اچھے والدین اولاد کو بددعا نہیں دیتے۔