Book Name:Quran Kitab Hidayat hai
رہوں مست وبے خود میں تیری وِلا میں پِلا جام ایسا پِلا یاالٰہی
بنادے مجھے نیک نیکوں کا صدقہ گناہوں سے ہر دم بچا یاالٰہی
عبادت میں گزرے مری زندگانی کرم ہو کرم یاخدا یاالٰہی
(وسائلِ بخشش مرمم،ص۱۰۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سُنا آپ نےکہ قرآنِ کریم کس قدر شاندار،بے مثل و بے مثال اوررشد وہدایت سے مالا مال كتاب ہے کہ دنیا کی رنگینیوں میں بدمست،گانے باجے سننے کے شیدائی، شراب نوشی کے عادی اور گناہوں کی گندگی میں ڈوبے ہوئے شخص نے جب اس پاکیزہ کلام کی فکرِ آخرت پر مبنی آیاتِ مباركہ سنیں تو یہ تاثیر کا تیر بن کر اس کے دل میں پیوست ہوگئی،اس كی زندگی میں حقیقی مدنی انقلاب برپا ہوگیا اور اسے توبہ کی توفیق نصیب ہوگئی۔بلا شبہ یہ کلام ِباری تعالیٰ کا ہی فیضان ہے کہ جس کی تلاوت سُن کر ہی دل لرز جاتے اور آنکھوں سے آنسو جاری ہوجاتے ہیں، ایسا کیوں نہ ہو کہ یہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا ایسا پیارا اورسچا کلام ہےکہ اسےنازل فرمانے والارَبُّ الْعَالَمِیْن عَزَّ وَجَلَّ ہے تو لانے والے رُوحُ الْاَمِیْنیعنی حضرت سیِّدُناجبریل عَلَیْہِ السَّلَام ہیں،یہ کتابِ عظیم جن پر نازِل ہوئی،وہ رَحْمَۃٌ لِّلْعَالَمِیۡن ہیں،جس اُمَّت کیلئے آئی آیا وہ سب اُمّتوں میں بہترین ہے،جس زَبان میں اُتری وہ عربیِ مُبین ہے تو جس مہینے میں نازل ہوئی وہ تمام مہینوں میں مُعزَّ ز ترین ہے،جس رات میں نازِل ہوئی وہ اَفْضل ترین ہے تو جن جگہوں میں اُتری وہ اَعْلیٰ ترین ہیں۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّقرآنِ کریم وَحْیِ اِلٰہی ہے،قُربِ خُداوَنْدی کاذریعہ ہے،تمام آسمانی کتابوں کا