Book Name:Quran Kitab Hidayat hai
شریف کا عام فیضان تو عام لوگوں کے لئے ہے یعنی ہر چیز کا بیانِ واضح، مگر خاص فیض خاص لوگوں کے لئے(ہے)یعنی ہدایت دینا اور راہِ راست(سیدھے راستے)پر لگادینا۔ (مزید فرماتے ہیں کہ) قرآنِ کریم کا بیان یا ہدایت ہونا ہم لوگوں کے لئے ہے نہ کہ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے لئے،حضورِانور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو پہلے ہی سے سب کچھ سکھا پڑھا اور سمجھا دیا (گیا)تھا اور آپ(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) پہلے ہی سے ہدایت پر تھے۔(تفسیر نعیمی،۴/۲۰۰ملتقطاً)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!قرآنِ کریم کی روشن آیاتِ مقدسہ سننے کے بعد ہر عقلمند شخص یہ بات اچھی طرح سمجھ سکتا ہےکہ درحقیقت”قرآن ہی کتابِ ہدایت ہے“۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اِس حقیقت کا واضح ثبوت جس طرح ہمیں آیاتِ قرآن سےمِلا اسی طرح احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں بھی ہمیں یہی خوشبودار مدنی پھول ملتا ہےکہ”قرآن ہی کتابِ ہدایت ہے۔“آئیے!حصولِ برکت کے لئے ایک حدیثِ پاک سنتے ہیں، چنانچہ
حضرت سَیِّدُنا علیُّ المرتضیٰ،شیرِخداکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے روایت ہے کہ تاجدارِ رسالت، سراپا جود و سخاوتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا:عنقریب ایک فتنہ برپا ہوگا۔ میں نے عرض کی: یا رسولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!اس سے بچنے کا طریقہ کیا ہوگا؟ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:اللہ تعالیٰ کی کتاب،جس میں تمہارے اگلوں اور پچھلوں کی خبریں ہیں اور تمہارے آپس کے فیصلے ہیں،قرآن فیصلہ کُن ہے اور یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔جو ظالم اسے چھوڑ دے گا اللہ تعالیٰ اسے تباہ کردے گا اور جو اس کے غیر میں ہدایت ڈھونڈے گا اللہ تعالیٰ اسے گمراہ کر دے گا، وہ اللہ تعالیٰ کی مضبوط رَسّی اور حکمت والا ذکر ہے، وہ سیدھا رستہ ہے ، قرآن وہ ہے جس کی برکت سے خواہشات