Book Name:Quran Kitab Hidayat hai
خلاصہ ہے،تمام عُلُوم کا سَرچشمہ ہے،ہدایت کا مجموعہ،رحمتوں اور برکتوں کا خزینہ ہے،ایسا نُور ہےجس سے گمراہی کے تمام اَندھیرے دُور ہوجاتے ہیں،اِصلاح و تَربِیَت کاایسا نِظام ہے کہ جو اِنسان کے ظاہر وباطن کو پاک کر کے اسےمثالی بنادیتا ہے،ایسا باوَفا ساتھی ہے،جو قَبْر میں بھی ساتھ نبھاتا ہے ،نزع و قبر و حشر میں بھی وَفا کا حق اَدا کرے گا۔اس میں بیمار دِلوں کے لئے شفا ہے،جس نے اسے مضبو طی سے تھاما،وہ ہدایت یافتہ ہو گیا ،جس نے اس پر عمل کیا وہ دُنیا و آخرت میں کامیابی پا گیا۔آئیے!اس پاکیزہ کلام کی خوبیاں اور اس کی شان و شوکت خود اسی کی زبانی سُنتے ہیں چنانچہ پارہ 15سورۂ بنی اسرائیل کی آیت نمبر9میں ارشادِ ربّانی ہے:
اِنَّ هٰذَا الْقُرْاٰنَ یَهْدِیْ لِلَّتِیْ هِیَ اَقْوَمُ (پ۱۵،بنی اسرائیل: ۹)
ترجَمۂ کنز الایمان:بیشک یہ قرآن وہ راہ دکھاتا ہے جو سب سے سیدھی ہے۔
پارہ14سُوْرَہ ٔ نَحْل کی آیت نمبر89 میں ارشاد ہوتاہے:
وَ نَزَّلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ تِبْیَانًا لِّكُلِّ شَیْءٍ وَّ هُدًى وَّ رَحْمَةً وَّ بُشْرٰى لِلْمُسْلِمِیْنَ۠(۸۹) (پ۱۴،نحل: ۸۹)
ترجَمۂ کنز الایمان:اور ہم نے تم پر یہ قرآن اُتارا کہ ہر چیز کا روشن بیان ہے اور ہدایت اور رحمت اور بشارت مسلمانوں کو۔
پارہ4سورۂ اٰلِ عمران کی آیت نمبر138میں ارشاد ہوتا ہے:
هٰذَا بَیَانٌ لِّلنَّاسِ وَ هُدًى وَّ مَوْعِظَةٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ(۱۳۸) (پ ۴،اٰل عمران:۱۳۸)
ترجَمۂ کنز الایمان:یہ لوگوں کو بتانا اور راہ دکھانا اور پرہیزگاروں کو نصیحت ہے۔
مُفتی احمدیار خان نعیمیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ آخری آیتِ مبارکہ کے تحت فرماتے ہیں:قرآن