Ameer-e-Ahl-e-Sunnat Ka Ishq-e-Ala Hazrat

Book Name:Ameer-e-Ahl-e-Sunnat Ka Ishq-e-Ala Hazrat

”ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اِجتِماع میں شِرکت“ بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہفتہ وار سُنَّتُوں بھرے اجتماعات میں اچھی صحبت میسر آتی،ترجَمۂ قرآن کنز الایمان کی برکتیں پانے اور اجتماعی طور پر ذِکْرُاللہ کرنے کی سعادت نصیب ہوتی ہے۔حدیثِ پاک میں بھی اچھی صحبت اختیار کرنے کی ترغیب اور اِکٹھے ہوکر ذِکْرُاللہکرنے والوں کو بخشش اور بُرائیوں کو نیکیوں سے بدلنے کی خوشخبری بھی سنائی گئی ہے۔(شعب الایمان،الفصل الثانی فی ذکر آثٓار…الخ، ۱/۴۵۴،حدیث: ۶۹۵ماخوذاً،مسند احمد، مسند ابی ہریرۃ،۳/ ۲۳۳،حدیث:۸۴۲۵ ماخوذاً)

آئیے!بطورِ ترغیب  ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ایک ایمان افروز مَدَنی بہار سُنتے ہیں چنانچہ

اِسی ماحول نے ادنیٰ کو اعلیٰ  کردیا دیکھو!

چِیچہ وَطنی(ضِلَع ساہِیوال،پنجاب پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی نے غفلتوں کی وادی میں گزرے ہوئے اپنے لمحاتِ زندَگی کے بارے میں کچھ اِس طرح بیان کیا:میری زندَگی بھرپور غفلت میں گزررہی تھی،میرے اُجڑے ہوئے گلزارمیں رشدوہدایت کی بادِبہاردعوتِ اسلامی سے وابَستہ ایک عاشقِ رسول کی با بَرَکت صحبت کی بدولت چلی۔ان کی اِنفِرادی کوشِش نے مجھے دعوتِ اسلامی کے قریب تَر کر دیا اورمیں مدَنی ماحول سے وابَستہ ہوگیا۔جب میں پہلی بارہفتہ وارسنَّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہواتو میں نے اوّل تاآخِربیان سننے کی سعادت حاصل کی،یہ سب کچھ مجھے بَہُت اچّھالگا ،جب اجتِماع میں شریک اسلامی بھائی ایک آواز میں دیوانہ وار ذِکرُاللہ میں مصروف ہوئے تو یکا یک روحانیّت کا ایک ایسا جھونکا آیا کہ میں خودبخود ذِکْرُاللہ میں لگ گیا اور ایسا مَست ہواکہ اپنے گردوپیش کی خبرہی نہ رہی،دل پرعجیب کیف وسُرورطاری ہوگیا،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اِس ذکرو دعا کی بَرَکت سے میری طبیعت میں سنجیدَگی پیداہوگئی اور سابِقہ گناہوں سے توبہ کرکے میں صلوٰۃ وسنّت کی راہ پرگامزن ہو