Ameer-e-Ahl-e-Sunnat Ka Ishq-e-Ala Hazrat

Book Name:Ameer-e-Ahl-e-Sunnat Ka Ishq-e-Ala Hazrat

                   (۲)جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

بَیان سُننے کی نیّتیں

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوں گا۔٭ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔٭ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسرے کے لئے جگہ کُشادہ کروں گا۔٭دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گا، گُھورنے،  جِھڑکنے اوراُلجھنے سے بچوں گا۔٭صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والوں کی دل جُوئی کے لئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔٭ بَیان کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنت مولانا شاہ امام احمد رضا خانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  برِّصغیر کی وہ عظیم علمی و رُوحانی شخصیت اور بے مثال مُجدّد ہیں کہ جو کسی تعارف کے مُحتاج نہیں،آپ کی تحریریں ہی آپ کے علمی مقام کا مُنہ بولتا ثبوت ہیں،آپ کے شاندار علمی کارناموں،نعتیہ شاعری اور عشقِ رسول کی بدولت عوام و خواص کی ایک بھاری تعداد آپ کی شیدائی اورآپ کے قصیدے پڑھتی نظر آتی  ہے۔

شیخِ طَریقت،امیرِ اَہلسُنّت حضرت علّامہ مولانا ابُو بلال محمدالیاس عطّار قادِرِی رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا شماربھی اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے سچےمُحِبِّین میں ہوتاہے کہ جنہیں اعلیٰ حضرت کی شخصیت اورآپ کےعلمی  کارناموں نے گروِیدہ (Fan)بنالیا،یہی وجہ ہے کہ امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ،امامِ اہلسنت،اعلیٰ حضرت کی تعلیمات کے مُطابق دِینِ مَتِین کی اِنتہائی شاندار انداز میں خدمات سَرانجام دے رہے ہیں۔جس کا واضح ثُبوت آپ کی پُرتاثیرتحریریں،سُنَّتوں بھرے بیانات اور