Book Name:Ameer-e-Ahl-e-Sunnat Ka Ishq-e-Ala Hazrat
v امیرِ اہلسنت كواعلی حضرت سے بچپن ہی سے بے حد مَحَبَّت تھی ۔
v امیرِاہلسنت نےتحریری کام کا آغاز کیا تو سب سے پہلا رسالہ ” تذکرہ امام احمد رضا“ لکھا۔
v امیرِاہلسنت کو اعلی حضرت کی پچیسویں شریف سے بے حد مَحَبَّت ہے،جبھی آپ اپنے بیانات،مدنی مذاکروں اورتحریروں میں مختلف انداز سے 25 کا عدد استعمال فرماتے ہیں ۔
v امیرِاہلسنت اعلیٰ حضرت کے ترجمۂ کنزالایمان سے نہ صرف خود بڑی محبت فرماتے ہیں بلكہ اپنے مریدین ومحبین کو بھی اسے پڑھنے کی ترغیب دلاتے ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں امیراہلسنّت کی پیروی کرتےہوئے اعلیٰ حضرت کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے زندگی بسرکرنے کی سعادت نصیب فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتےہوئے سنت کی فضیلت اور چندسنتیں اورآداب بيان کرنےکی سعادت حاصل کرتاہوں۔شَہَنشاہِ نُبُوَّت،مُصْطَفٰےجانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکافرمانِ جنت نشان ہےجس نےمیری سنت سےمحبت کی اس نےمجھ سےمحبت کی اورجس نےمجھ سےمحبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔(مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ، ۱/۹۷،حدیث:۱۷۵)
ان کی سنَّت کا جو آئینہ دار ہے |
| بس وُہی تَو جہاں میں سمجھدار ہے |
آئیے!شیخ طریقت،امیر اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے101مدنی پُھول سے سونے جاگنے کی سنتیں اور آداب سنتے ہیں:٭ سونے سے پہلے بستر کواچھی طرح جھاڑلیجئے تاکہ کوئی مُوذی کیڑا وغیرہ ہو تو نکل