Ameer-e-Ahl-e-Sunnat Ka Ishq-e-Ala Hazrat

Book Name:Ameer-e-Ahl-e-Sunnat Ka Ishq-e-Ala Hazrat

بربادى کے دِن شروع ہوگئے، لہٰذا فوراًچوکَنّے ہوجائىے اور اختلاف کے خىال کو حرفِ غلط کى طرح دماغ سے مِٹا دىجئے،فتاوىٰ رضوىہ شرىف مىں اعلىٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا بىان کردہ کوئى مسئلہ بالفرض آپ کا ذہن قبول نہ کرے تب بھى اس کے بارے مىں عقل کے گھوڑے مت دوڑائىے بلکہ نہ سمجھ پانے کو اپنى عقل ہى کى کوتاہى(Lackness) تصور کىجئے۔

جو ہے اللہ کا ولی بے شک                       عاشقِ صادقِ نبی بے شک

غوثِ اعظم کا جو ہے متوالا                      واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی

(وسائل بخشش مرمم،ص۵۷۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ترجَمۂ قرآن کنز الایمان کو ترجیح دینے کی وجہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!امیرِ اہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے بیان کردہ علم و حکمت سے مزین مدنی پھولوں  کو سُن کر ہرعقلمند شخص  بخوبی اندازہ لگاسکتا ہے کہ امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  امامِ اہلسنت ،اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے کس قدر مَحَبَّت فرماتے ہیں کہ اعلیٰ حضرت کے ہر ہر ارشاد پر سرِتسلیم خم کرتے ہوئے نہ صرف خود اختلاف سے بچتے ہیں بلکہ اپنے مریدین ومعتقدین کو بھی اس کی تلقین فرماتے ہیں ۔شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت   کے عشقِ اعلی حضرت کاایک  واضح ثبوت(Proof) یہ بھی ہے کہ آپ کئی سالوں سے اپنے بىانات ،مدنی مذاکروں اور کتابوں مىں جہاں قرآنِ پاک کی آیات  بیان فرماتے ہیں تو اس  کا ترجمہ" کنزالاىمان" شریف سے  ہی پىش کرتے ہىں اوراعلىٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا ذکرِ خىراس انداز میں  کرتے ہىں کہ سننے والے کے دل کى گہرائىوں مىں ترجمہ کنزالایمان   اور صاحبِ کنز الایمان کى اہمىت و عَظَمَت روشن ہوجاتی ہے ۔آپ   ترجمہ کنز الایمان  بیان  کرنے سے پہلے اعلی حضرت کے القابات یوں بیان فرماتے ہیں: مىرے آقا اعلىٰ حضرت امامِ اہلسنت ولىِ نعمت عَظِىمُ