Book Name:Namaz Ki Ahmiyat
امتحان)میں فیل ہونے سے،حشر میں مصیبتوں سے بفضلہٖ تعالیٰ امن میں رہتا ہے۔(مراٰۃ المناجیح،۱/ ۷۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نمازوں کے معاملے میں غفلت برتنا اللہعَزَّ وَجَلَّ کی ناراضی، جہنم کی حقداری اور اہل ومال میں بے برکتی کا سبب ہے۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں نمازوں کی پابندی کرنے کا حکم دیتے ہوئے پارہ2سُوْرَۃُ الْبَقَرہ کی آیت نمبر238میں ارشادفرماتاہے:
حٰفِظُوْا عَلَى الصَّلَوٰتِ وَ الصَّلٰوةِ الْوُسْطٰىۗ-وَ قُوْمُوْا لِلّٰهِ قٰنِتِیْنَ(۲۳۸)
تَرْجَمَۂ کنز الایمان : نگہبانی کرو سب نمازوں اور بیچ کی نماز کی اور کھڑے ہو اللہ کے حُضُور ادب سے۔
نماز کی اہمیت کا اندازہ اس بات سےبھی ہوتاہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے نَبی حَضْرتِ سَیِّدُنا اِبْراہیم خَلِیْلُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنے اوراپنی اَوْلاد کیلئے نَماز قائم رکھنے کی باقاعدہ دُعا بھی فرمائی ،جس کا تَذکرہ پارہ 13 سُورۂ اِبراہیم کی آیت نمبر 40 میں یوں ہے:
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوةِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ ﳓ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآءِ(۴۰)
تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اے میرے رَبّ مجھے نَماز کا قائم کرنے والا رکھ اور کچھ میری اَوْلاد کو اے ہمارے رَبّ او ر میری دُعا سُن لے۔
اوربروزِ قیامت بھی سب سے پہلے نماز کے متعلق ہی سوال کیاجائے گا۔جیساکہ حدیثِ پاک میں ہے:’’ اَوَّلُ مَایُحَاسَبُ بِہِ الْعَبْدُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ صَلَا تُہٗ یعنی کل قیامت کے دن بندے سے سب سے پہلے اس کی نماز کے بارے میں سوال ہوگا۔علامہ عبد الرؤف مناوی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اس حدیث پاک کے تحت فرماتے ہیں: بے شک نماز ایمان کی علامت اور اصلِ عبادت ہے۔(التیسیر شرح جامع الصغیر،۱/۳۹۱)نبیِ کریم ،رؤف رحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں ایک شخص نے حاضر ہوکر تین بار سب سے