Book Name:Namaz Ki Ahmiyat
طو پرخیال نہ رکھتے ہوں جس کے سبب ابھی تک نماز کی برکتوں سے محروم ہوں ۔ اگر صحیح طور پر وضو کرکے خُشوع و خضُوع کے ساتھ اس کی تمام تر ظاہری و باطنی سنتوں اور آداب کو ملحوظ رکھتے ہوئے نماز پڑھتےتو ہم پر بھی ضرور نماز کی برکتیں ظاہر ہوتیں۔بڑے افسوس کی بات ہے کہ ہماری ایک تعداد توسِرے سے نمازہی نہیں پڑھتی اورجو نماز پڑھتے بھی ہیں،ان میں بھی کئی لوگ نماز کے بنیادی مسائل نہیں جانتے،جس کی وجہ سے نماز میں غلطیوں کے سبب اپنی نمازیں ضائع کربیٹھتے ہیں،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ نمازوں کی پابندی کی پُختہ نیت کرنے کے ساتھ ساتھ نمازوں کی صحیح ادائیگی کی طرف بھی بھر پور توجہ دیں تاکہ ہماری نمازیں ضائع ہونے سے بچ جائیں،اپنی نمازوں کو غلطیوں سے بچانے،اس کی ادائیگی کا صحیح طریقہ سیکھنے اور نماز کے ضروری مسائل جاننے کے لئے شیخ طریقت، امیر اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب ”نماز کے احکام“ کا مطالعہ اور مدنی قافلوں میں سفر کیجئے اس کے علاوہ 7 دن کا فیضانِ نماز کورس کرنا اور دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر موجود شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی VCD ”نماز کا طریقہ“ دیکھنا بھی انتہائی مفید ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کتاب ”نماز کے اَحْکام “ کا تعارف
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی وُضُو و غُسل کے دُرُست طریقے کے ساتھ ساتھ نماز کے واجِبات ، مَکْروہات، مُفْسِدات (نماز کو توڑ نے والی چیزیں)اور دیگر ضروری مسائل کی معلومات ہونی چاہئیں تاکہ ہماری نمازیں ضائع نہ ہوں، کیونکہ ہر عاقل و بالغ مُسَلمان پر جس طرح نماز پڑھنا فرض ہے اِسی طرح حسْبِ حال نماز کے مسائل سیکھنا بھی فرض ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ!شیخ طریقت،اَمِیْرِ اہلسنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابُو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مُسلمانوں کی خیرخواہی کے جذبے کے تحت نماز کے مسائل کے بارے میں 499 صفحات پر