Book Name:Namaz Ki Ahmiyat
یا رَبّ اَز پئےشاہِ مدینہ، یااللہ مِری جھولی بھر دے
(وسائلِ بخشش مرمم،ص۱۲۱)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد
جہنم کا سب سے ہلکا عذاب کیا ہے ؟اس بارے میں فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنئے:جس کو جَہَنَّم کا سب سے ہلکا عذاب ہوگا اُسے آگ کی جُوتیاں پہنادی جائیں گی، جس سے اُس کا دِماغ ایسے کھولے گا جیسے تانبے کی پتیلی کھولتی ہے، وہ سمجھے گا کہ سب سے زیادہ عذاب مجھ ہی پر ہورہا ہے حالانکہ اُس پر سب سے ہلکا عذاب ہے۔ (صحیح مسلم،کتاب الایمان،باب اھون اھل النار عذابا، ص۱۱۱،الحدیث۵۱۷،ملتقطاً)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جہنّم کے عذاب سے ڈرجائیے،اپنے کمزور جسموں پر ترس کھائیے، سُستی اُڑائیے اورگناہوں سے بچتے ہوئے نَمازوں کا اِہتِمام شروع کردیجئے۔انتہائی افسوس ناک بات یہ ہے کہ فضول باتوں اور کاموں میں مشغول رہ کر نمازیں قضا کردیتے ہیں مگراس کا احساس تک نہیں ہوتاکہ ہم مسلسل اللہعَزَّ وَجَلَّ کی نافرمانی کررہے ہیں ۔وہ ربّ عَزَّ وَجَلَّ توہمیں دن رات ڈھیروں نعمتیں بن مانگے عطا فرمارہاہے مگرہمیں پورے دن میں صرف 5 وقت اس کی بارگاہ میں سجدہ کرنے کی توفیق نصیب نہیں ہوتی۔افسوس کہ ہم دُنیوی بیماریوں، پریشانیوں اورتکلیفوں سے بچنے کیلئے لوگوں کے بتائے ہوئے اَوْراد وظائف تو فوراً شُروع کردیتے ہیں مگرجس رَبّعَزَّ وَجَلَّ نے قرآنِ پاک میں سینکڑوں مرتبہ نماز کاحکم دیا،ہر ایک غورکرے کہ اس حکم کی میں کتنی تعمیل کرتا ہوں؟اللہعَزَّ وَجَلَّ کے دربارمیں حاضری کے لیے بُلانے والے مؤذن کی دعوت پر میں کتنی بار"لبیک"کہہ کرمسجدمیں حاضر ہوتاہوں؟ہرایک