Book Name:Islam Main Aurat Ka Maqam

درگزر کرتا ہوں: (1)وہ میرے لئے جہنم سے آڑ ہے،اس کی وجہ سے میرا دل حرام سے بچا رہتا ہے (یعنی میں اس کے ذریعے خواہشِ نفس کی تسکین کرلیتا ہوں اور یوں حرام  کام سے بچ جاتا ہوں)۔(2)جب میں اپنے گھر سے نکل جاتا ہوں تووہ میری خزانچی اور میرے مال کی نگہبان بن جاتی ہے۔(3)میری دھوبن ہے، میرے کپڑےدھوتی ہے۔(4) میرے بچے کی پرورش کرتی ہے اور(5)میرے لئے روٹیاں اورکھانا پکاتی ہے۔یہ سُن کروہ شخص بولا کہ بے شک مجھے بھی اپنی بیوی سے وہی فائدے حاصل ہوتےہیں جو آپ کو حاصل ہیں ،مگر  میں نےاس کیساتھ کبھی درگزر سے کام نہ لیا،لہٰذا اب میں بھی درگزر سے کام لوں گا۔ (تنبیہ الغافلین، باب حق المرأة علی الزوج،ص۲۸۰)

بنا دو صبر و رضا کا پیکر،                  بنوں خوش اخلاق ایسا سرور

رہے سدا نرم ہی طبیعت،                نبیّ رحمت شفیع امّت

(وسائل بخشش مرمم،ص208)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اسلام کی طرف سے عورتوں پر کئے جانے والے احسانات اور انہیں معاشرے میں  دئیے جانے والے مقام کی چند جھلکیاں  آپ نے سُنیں۔

@اسلام سے قبل عورتوں کے ساتھ جانوروں جیسا سُلُوک کیا جاتا تھا۔

@ اسلام نے عورتوں پر ڈھائے جانے والے مَظالم کا باب ہمیشہ کےلئے بند فرماکر انہیں معاشرے کا باعزّت فرد بنایا۔

@ اسلام ہی عورتوں کے حقوق کی حفاظت(Safety) کا سب سے بڑا علمبردار ہے۔