Book Name:Takabbur Ka Anjam Ma Musalman Ko Haqeer Jannay Ki Muzammat
مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی دَورہ“بھی ہے،جس کے ذریعے گھرگھر،دُکان دُکان لوگوں کو نیکی کی دعوت دی جاتی ہے۔سُنّتوں کی تربیت کے لیے سفر کرنے والے مدنی قافلے کے جدول میں توروزانہ بعدنمازِ عصر”مدنی دَورہ“کی ترکیب ہوتی ہے،اس کے علاوہ عَلاقوں،حلقوں میں ہفتہ واریہ مدنی کام تنظیمی طورپرطےہے۔کئی خوش نصیب عاشقانِ رسول ہفتےمیں ایک سےزائدباربھی”مدنی دَورہ “کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں،”مدنی دَورہ“بہت ہی اہم مدنی کام ہے،کیونکہ اس مدنی کام کے ذریعے مسجدیں آبادہوتی ہیں،”مدنی دَورہ“نیکی کی دعوت کے فضائل پانے کا بہترین ذریعہ ہے،”مدنی دَورے“کے ذریعے علمِ دِین سیکھنے سکھانے کا موقع ملتا ہے،”مدنی دَورے“کی برکت سے نفل اعتکاف کی سعادت ملتی ہے،”مدنی دَورہ“مدنی تربیت کابہترین ذریعہ ہے،”مدنی دَورے“کی برکت سے "سلام"کی سُنّت بھی عام ہوتی ہے۔”مدنی دَورے“میں نفس کی کاٹ اورتکبُّر کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے،”مدنی دَورہ“مدنی قافلے سفرکروانے کی مشین ہے۔”مدنی دَورہ“دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی ترقی کونمایاں کرتا ہے۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ نیکی کی دعوت دینا تو ایسا اَہَمّ فَریضہ ہے کہ تمام ہی اَنْبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام بلکہ خُود سیّدُالْانبیاء،محبوبِِ کبریا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوبھی اسی مَقْصَد کیلئے دُنیا میں بھیجا گیا چنانچہ علّامہ زُرقانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ شرح مواہِب میں فرماتے ہیں کہ بالخُصُوص حج کے زمانے میں حضورنبیِ کریم،رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عادتِ مُبارَکہ تھی کہ جب اہلِ عرب کے دُور دراز سے آنے والے قبائل مکّے میں جمع ہوتے تھے، تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تمام قبائل (Tribes)میں دَورہ فرما کر لوگوں کو اِسلام کی دعوت دیتے۔ اسی طرح عرب میں وقتاً فوقتاً بہت سے میلے لگتے تھے، جن میں دُور دراز کے قبائل ِعرب جمع ہوتے تھے۔ان میلوں میں بھی آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ