Book Name:Aala Hazrat Ka Ishq-e-Rasool
کیوں نہ ہو، اسے اپنے اندر سے دودھ کی مکّھی کی طرح نکال کر پھینک دو۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مجلس مدنی تربیت گاہ برائے اسلامی بہنیں
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! تقویٰ و پرہیزگاری ایک ایسی خوبی ہے جس کی برکت سےبندہ اللہ پاک اور رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے نزدیک فضیلت و بلندمرتبے والا ہوجاتا ہے۔اگر ہم چاہتی ہیں کہ ہمارے اندر بھی تقویٰ و پرہیزگاری آجائے،ہمیں بھی اللہ پاک اور رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی رضا نصیب ہوجائے تو ہمیں چاہئے کہ ہم عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں اور سنتوں کی خدمت کے لئے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں خدمتِ دین کے کم و بیش104شُعبہ جات میں سُنّتوں کی دُھومیں مچارہی ہے، اِنہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ”مجلس مدنی تربیت گاہ برائے اسلامی بہنیں“بھی ہے۔یہ مجلس اسلامی بہنوں کو12دن کے مختلف کورسز مثلاً مدنی کام کورس، اصلاحِ اعمال کورس،خصوصی اسلامی بہن کورس،فیضانِ قرآن کورس،فیضان ِ نماز کورس کرواتی ہے۔اِن کورسز میں فقہ،تجوید،عقائد،سُنّتیں اور آداب،ذیلی حلقے کے 8 مدنی کام کی اہمیت و مدنی کام کرنے کا طریقہ،خُصوصی اسلامی بہنوں میں مدنی کام کرنے کا طریقہ، سُنّتیں و آداب،نماز کے مسائل اورمخصوص سُورتیں سکھانےکا سلسلہ ہوتا ہے۔اللہ کریم”مجلس مدنی تربیت گاہ برائےاسلامی بہنیں“کو مزید لگن کے ساتھ دین کی خدمت کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ