Aala Hazrat Ka Ishq-e-Rasool

Book Name:Aala Hazrat Ka Ishq-e-Rasool

ایک کمرہ سے دُوسرے کمرے میں بار بارآنا جانا ہو  وَہاں موجود مسلمانوں کو سَلام کرنا کارِ ثَواب ہے۔٭ سلام میں پہل کرنا سُنَّت ہے۔ ٭سَلام میں پہل کرنے والا اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کامُقرَّب ہے۔ ٭سَلام میں پہل کرنے والا  تکبُّر سے بھی بَری ہے ۔جیسا کے میرے مکّی مدنی آقا میٹھے میٹھےمصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کا فَرمانِ باصَفا ہے: پَہلے سَلام کہنے والا تکبُّر سے بَرِی ہے۔(شُعَبُ الایمان ج۶ ص ۴۳۳)٭سَلام (میں پہل) کرنے والے پر90 رَحمَتیں اورجواب دینے والے پر 10 رحمَتیں نازِل ہوتی ہیں۔ (کیمیائے سعادت ) ٭السَّلامُ عَلَیۡکُمۡ کہنے سے 10 نیکیاں ملتی ہیں ۔ ساتھ میں وَرَحْمَۃُ اللهبھی کہیں گی تو 20نِیکیاں ہو جائیں گی ۔اور وَبَرَکاتُہٗ شامل کریں گی تو 30 نِیکیاں ہو جائیں گی٭اِسی طَرح جَواب میں وَعَلَیْکُمُ السَّلامُ وَ رَحْمَۃُ اللهِ وَ بَرَکاتُہٗ کہہ کر 30 نِیکیاں حاصل کی جا سکتی ہیں٭سَلام کا جواب فَوراً٭اوراِتنی آواز سے دینا واجِب ہے کہ سَلام کرنے والا سُن لے۔٭ سَلام اورجَوابِ سلام کا دُرُست تَلَفُّظ یادفَرما لیجئے۔ پَہلے میں  کہتی ہوں آپ سُن کر دوہرایئے:اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْاَب پَہلےمیں جَواب سناتی ہوں پھرآپ اِس کو دوہرایئے: وَعَلَیکُمُ السَّلام۔

ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی دو کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ 16 (312صفحات) نیز 120 صفْحات پر مشتمل کتاب”سُنّتیں اور آداب، رسالہ ”163 مدنی پھول“ اور ”101 مدنی پھول“ ھدِيَّةً طَلَب کیجئے اور بغور اس کا مطالَعَہ فرمائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد