Book Name:Aala Hazrat Ka Ishq-e-Rasool
1. اللہ کریم ایسے لوگوں کے دِلوں میں ایمان راسخ(مضبوط) فرمادیتا ہے۔
2. ان کا خاتمہ بھی اچھا ہوتاہے ۔
3. اللہ پاک حضرت سَیِّدُنا جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام کے ذریعے ایسے لوگوں کی مدد فرماتا ہے۔
4. اِنہیں ہمیشہ رہنے والی جنّتوں میں داخل فرمائے گا، جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔
5. ایسے لوگ اللہ پاک کے پسندیدہ بندے کہلاتے ہیں ۔
6. منہ مانگی مرادیں پاتے ہیں، بلکہ امیدوخیال سے بھی بڑھ کر نعمتیں پاتے ہیں۔
7. سب سے بڑی خوشخبری یہ کہ اللہ پاک ان سے راضی ہوجاتا ہے۔(ماخوذ از تمہید الایمان:۶۱)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا تعارف
اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنت،مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی ولادتِ باسعادت، بریلی شریف کے مَـحَـلَّـه جَسُولی میں10شَوّالُ المُکَرَّم۱۲۷۲ہِجری بمطابق 14جُون 1856عیسوی کو ہفتہ ہفتے کے دن ظہر کے وقت ہوئی۔([1])اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اس آیَۂ کریمہ سے اپنا سِنِّ ولادت نکالا ہے:
اُولٰٓىٕكَ كَتَبَ فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْاِیْمَانَ وَ اَیَّدَهُمْ بِرُوْحٍ مِّنْهُ (پ۲۸،المجادلۃ:۲۲)
تَرْجَمَۂ کنز العرفان:یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہنے ایمان نقش فرما دیا اور اپنی طرف کی روح سے اُن