Book Name:Halal Kay Fazail Aur Haram Ki Waedain
پیاری پیاری اسلامی بہنو! ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے گھر کے محارم سے بے جا چیزوں کا مطالبہ نہ کریں ،ضرورت سے زیادہ کپڑوں کا تقاضا نہ کریں اور کم پیسوں سے ضرورت پوری ہورہی ہے تو بلاوجہ زیادہ پیسے طلب کرکے ان کی پریشانی میں اضافہ نہ کریں ۔تاکہ ان کا دل کبھی بھی ہم سے نہ دکھےاور وہ ان باتوں کی وجہ سے نفرت نہ کریں اور وہ حرام کی کمائی سے بچے رہیں
پیاری پیاری اسلامی بہنو! غور کیجئے !اس شخص کی بد نصیبی کا کیا عالَم ہوگا جواپنے بال بچوں کے لئے حرام کماتارہےاور قیامت کے دن اس کے گھروالے ہی اس کی تمام نیکیاں حاصل کرکے نجات پاجائیں اور وہ خُودکنگال رہ جائے ۔ہمارے مُعاشرے کے حالات اس قدر خراب ہوچکے ہیں کہ مال کی لالچ میں مُبْتَلا ہوکر کاروبار میں نہ جانے کیسے کیسےگناہ کیے جاتے ہیں،نقلی،ملاوٹ والی اور عیب دار چیز کو اصلی،معیاری اوراعلیٰ کوالٹی کی بتا کربیچا جارہا ہے،خریدار اگرکسی خرابی کی نشاندہی کرے تواُسے یقین دِلانے کے لئے جھوٹی قسمیں بھی کھائی جاتی ہیں،اسی طرح بعض لوگوں پر امیر و کبیر بننے، مہنگی مہنگی گاڑیوں میں گھومنے،شُہرت و منصب ،جدید ترین سہولیات،جائیدادوں،مِلوں(Mills) اور فیکٹریوں کے مالکانہ حُقوق پانے کا ایسا بُھوت سوار ہے کہ وہ دوسروں کے منہ کا نوالہ چھین کر اپنا بینک بیلنس مضبوط بنانے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں ،چاہے اس راہ میں کسی کا گھر اُجاڑنا پڑے، کسی کی جان لینی پڑے، کسی کا حق دبانا پڑے ، مَعَاذَ اللہ وہ پروا نہیں کرتے ۔ہمیں چاہیے کہ ہم بھی اپنے گھر کے محارم کو ان باتوں سے آگاہ کریں اور ان شیطانی کاموں سے ان کو اچھےانداز میں بچنے کا ذہن دیں۔
پیاری پیاری اسلامی بہنو! افسوس صد کروڑ افسوس! حلال وپاکیزہ روزی کمانے،کھانے اور حرام و ناجائز