Halal Kay Fazail Aur Haram Ki Waedain

Book Name:Halal Kay Fazail Aur Haram Ki Waedain

سے پہلے یہ دعا پڑھ لیجئے:اَ للّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحیٰ ترجَمہ: اے اللہ! میں تیرے نام کے ساتھ ہی مرتی ہوں اور  جیتی ہوں(یعنی سوتی  اور جاگتی ہوں)۔ (بخاری،۴/۱۹۶، حدیث:۶۳۲۵)٭عصر کے بعد نہ سوئیں عقل زائل ہونے کا خوف ہے۔فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:جو عصر کے بعد سوئے اور اس کی عقل جاتی رہے تو وہ اپنے ہی کو ملامت کرے۔(مسند ابی یعلی،۴ /۲۷۸، حدیث:۴۸۹۷)٭دوپہر کوقیلولہ (یعنی کچھ دیر لیٹنا)مستحب ہے۔(عالَمگیری،۵/۳۷۶ ) ٭دن کے ابتدائی حصے میں سونا یا مغرب و عشاء کے درمیان میں سونا مکروہ ہے۔(عالَمگیری،۵/۳۷۶ ) ٭سونے میں مستحب یہ ہے کہ باطہارت سوئے ۔اور٭کچھ دیرسیدھی کروٹ پر سیدھے ہاتھ کو رخسار (یعنی گال) کے نیچے رکھ کر قبلہ رُو سوئے پھر اس کے بعد بائیں کروٹ پر۔(اَیْضاً)٭سوتے وَقت قَبْر میں سونے کو یاد کرے کہ وہاں تنہا سونا ہو گا سوا اپنے اعمال کے کوئی ساتھ نہ ہو گا۔٭سوتے وقت یادِ خدا میں مشغول ہو ، تہلیل و تسبیح وتحمید پڑھے(یعنی لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ- سُبْحٰنَ اللہ-اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ۔ کا ورد کرتا رہے) یہاں تک کہ سو جائے، کہ جس حالت پر انسان سوتا ہے اُسی پر اٹھتا ہے اور جس حالت پر مرتا ہے قیامت کے دن اُسی پر اٹھے گا۔(اَیْضاً)٭ جاگنے کے بعد یہ دعا پڑھئے:اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَآ اَمَا تَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔( بخاری،۴ /۱۹۶،حدیث:۶۳۲۵) جب لڑکے اور لڑکی کی عمر دس سال (Ten years) کی ہوجائے تو ان کو الگ الگ سُلانا چاہئے بلکہ اس عُمر کا لڑکا اتنے بڑے(یعنی اپنی عمر کے) لڑکوں یا (اپنے سے بڑے )مَردوں کے ساتھ بھی نہ سوئے۔(دُرِّمُختار،رَدُّالْمُحتار، ۹/۶۲۹)   ٭میاں بیوی جب ایک چار پائی پر سوئیں تو دس برس کے بچّے کو اپنے ساتھ نہ سُلائیں، لڑکا جب حدِ شَہوت کوپَہنچ جائے تو وہ مَرد کے حکم میں ہے۔(دُرِّمُختار،۹/۶۳۰)٭نیند سے بیدار ہوکر مِسواک کیجئے۔٭رات میں نیند سے بیدار ہوکر تہَجُّد ادا کیجئے تو بڑی سعادت ہے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ علٰی محمَّد