Book Name:Halal Kay Fazail Aur Haram Ki Waedain
حلال طریقے سے کمانے کے50 مدنی پھول
پیاری پیاری اسلامی بہنو!حلال کھانے کی برکتیں پانے،حرام روزی سے بچنے کےطریقے جاننے کے لئے شیخِ طریقت،امیرِاَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مَوْلانا ابُو بلال محّمد الیاس عطّارقادری رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا تحریری مختصر اورجامع رسالہ ” حلال طریقے سے کمانے کے 50مَدَنی پھول“کا مُطالعہ کرنا اِنتہائی مُفید ہے،اُمّت کی خیرخواہی کے لئے لکھے گئے اس رسالے میں آپ نے حلال روزی کے فضائل،حرام روزی کی وعیدیں بیان کی گئی ہیں لہٰذا آج ہی اس اَنمول رسالے کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے زیادہ تعداد میں ہَدِیَّۃً طلب فرمائیے اور تقسیمِ رسائل کی ترکیب فرمائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!جیسے جیسے ہم رسولوں کے افسر،نبیوں کے سرور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے مُبارک زمانے سے دُور ہوتی جارہی ہیں،جہالت کے اندھیرے غالب ہوتےجارہے ہیں،مال ودولت کی عارضی چمک دَمک نےلوگوں کی آنکھوں اورعقلوں کو اندھا کر دیا ہے، پہلے کے لوگ حرام و ناجائز غِذاؤں سے بہت زیادہ بچتے تھے، مگر اب بے احتیاطی اور بے باکی کا عالم یہ ہے کہ مَعَاذَاللہ لوگ جان بُوجھ کر حرام کھاتے ہیں،بعض نادان توفخر کرتے ہوئے یہ بھی کہہ دیتے ہیں کہ میرا یہ عالیشان مکان اور گھرمیں جوخوشحالی دیکھ رہے ہویہ سب حرام مال کی بدولت ہی تو ہے،آج کل اس مہنگائی کے دَور میں ایمانداری سے کمانے لگیں تو دو وقت کی روٹی سُکون سے کھانی مُشکل ہوجائے گی۔اہلِ خانہ کی نئی نئی فرمائشیں اورخواہشیں معمولی آمدنی میں کہاں پُوری ہوتی ہیں، مَعَاذَاللہ۔