Zindgi Ka Maqsad

Book Name:Zindgi Ka Maqsad

بھی کل پرچھوڑدوں گا تو پھر دو دن کا کام ایک دن میں کیونکر کر سکوں گا؟

       حضرت امام شافعی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں: وقت تلوار کی طرح ہے تم اس کو (نیک اعمال کے ذریعے) کاٹو ورنہ (فضولیات میں مشغول کرکے) یہ تم کو کاٹ دےگا۔(انمول ہیرے، ص۱۷،۱۶)  

گو پیشِ نظر قَبْر کا پُرھَول گڑھا ہے

افسوس! مگر پھر بھی یہ غفلت نہیں جاتی

(وسائلِ بخشش مرمّم، ص۳۸۲)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ رسول!ہمیں چاہیے کہ اپنے وقت کی قدر کریں اور اپنی زندگی کے مقصد کو پانے کے لیے اس کا بہترین استعمال کریں۔ وقت ایک ایسی شے ہے جو روکنے سے نہیں رکتا۔ لہٰذا عقل مند وہی ہے جو اپنی زندگی کے مقصد کو پانے کے لیے وقت کا دُرست استعمال کرے۔

اگر ہم غور کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ آج  کل ہر شخص زندگی میں طرح طرح کے منصوبے بناتارہتاہے یعنی پلاننگ(Planning) کرتارہتاہےجس کو پانے کے لیے اس کی جستجو جاری ہوتی ہے۔

دل میں مقصد ہونا چاہیے

مثلاً کوئی طالب علم(Student) ہو تو اس نے یہ سوچا ہوا ہوتا ہے کہ پہلے میٹرک مکمل  (Complete) کرنا ہے۔  میٹرک کلیئر کر لینے کے بعد یہ طے کرتا ہے کہ مجھے اعلیٰ تعلیم میں کہاں تک جانا ہے۔ یوں وہ ایک پورا منصوبہ بنا کر پھر اپنے ہدف کی طرف بڑھنے کےلیے کوشش شروع کر دیتا ہے۔

اسی طرح کوئی تاجر(Businessman)جب اپنا بزنس شروع کرتا ہے تو سوچتا ہے کہ آج ایک دکان ہے، مجھے ایسی محنت کرنی ہے کہ میں اپنی کچھ نئی شاخیں (Branches)بھی کھول سکوں۔ جب