Zindgi Ka Maqsad

Book Name:Zindgi Ka Maqsad

الَّذِیْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَیٰوةَ لِیَبْلُوَكُمْ اَیُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًاؕ- (پ۲۹، الملک۲)                       

ترجَمَۂ کنزُالایمان:وہ جس نے موت اور زندگی پیدا کی کہ تمہاری جانچ ہو تم میں کس کا کام زیادہ اچھا ہے

زندگی آمد برائے بندگی!

      اے عاشقانِ رسول! اس آیت سے معلوم ہو اکہ(زندگی میں) بندے کا ہر عمل خالص اللہ  پاک کی رضا حاصل کرنے کے لئے اور شریعت کے بیان کردہ طریقے کے مطابق ہونا چاہیے۔(صراط الجنان، ۱۰/۲۳۹) یعنی ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ٭ یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ نیکیاں کریں،  ٭یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی ہے کہ اپنے اندر خوفِ خدا پیدا کریں، ٭یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی ہے کہ  اپنے اندر حُسنِ اخلاق پیدا کریں، ٭یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی ہے کہ زُہداور تقویٰ اختیار کریں، ٭یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی ہے کہ عاجزی و انکساری کے پیکر بنیں، ٭یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی ہے کہ اتباعِ شریعت کا جذبہ بیدار کریں، ٭یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی ہے  کہ دل میں محبتِ الٰہی کا بیج بوئیں، ٭یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی ہے کہ اللہ پاک کی عبادت کریں، ٭یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی ہے کہ تلاوتِ قرآن کریں، ٭یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی ہے کہ درودِ پاک پڑھیں، ٭یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی ہے کہ نمازیں پڑھیں، ٭یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی ہے کہ ہم باحیا بنیں اور باحیا رہنے کی کوشش کریں، ٭یہ زندگی ہمیں اس  لیے ملی ہے کہ خود میں اتباعِ رسول کا جذبہ پیدا کریں، ٭یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی ہے کہ ہم اپنے کردار کو مدنی کردار میں ڈھالیں، ٭اَلْغَرَض! یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی  ہے کہ اسے اللہ  پاک کی عبادت اور اس کی اطاعت میں گزاریں۔ کسی فارسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے: