Lalach Ka Anjaam

Book Name:Lalach Ka Anjaam

چِیچہ وَطنی(ضِلَع ساہِیوال،پنجاب پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی کی زندگی بھرپور غفلت میں گزر رہی تھی،اسی دوران انہیں عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک  دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک عاشقِ رسول کی صحبت ملی۔ان کی اِنفِرادی کوشش نے دعوتِ اسلامی کے قریب کر دیا اوروہ  مدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئے۔جب پہلی بار ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوئے تو اوّل تاآخِربیان سننے کی سعادت حاصل کی،یہ سب کچھ بَہُت اچّھالگا لیکن جب اجتِماع میں شریک اسلامی بھائی ایک آواز میں ذِکرُاللہ میں مصروف ہوئے تو بے اختیار ہنسی آگئی کہ یہ لوگ کیاپاگلوں کی طرح شُروع ہو گئے ہیں! (اللہ پاک کی پناہ)اِسی طرح کے وسوسوں میں مشغول تھےکہ روحانیّت کا ایک ایسا جھونکا آیا کہ وہ  بھی ذِکْرُاللہکرنے لگ گئے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہاِس ذکرو دعا کی بَرَکت سے ان کی طبیعت میں سنجیدگی پیدا ہوگئی اور وہ پچھلے گناہوں سے توبہ کرکے  نیکیوں کے راستے پرآگئے۔چہرے پرداڑھی مبارک اور سر پر عمامہ شریف کاتاج سجالیا۔ان کےوالدِمحترم نے بھی داڑھی شریف سجالی ہے اور تمام گھر والے سِلسلۂ قادِریہ، رَضَوِیہ،عطاریہ میں داخِل ہوچکے ہیں۔

”مجلس ہفتہ وار اجتماع “

               اےعاشقانِ رسول!آپ نے سنا کہ ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کی کیسی کیسی برکتیں ملتی ہیں اور اجتماع کی بَرَکت سے کیسا مَدَنی رنگ چڑتا ہے۔آئیے!آپ بھی نِیَّت کرلیجئے کہ کوئی شرعی  مجبوری نہ ہوئی تو ہر جمعرات کو پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں نہ صرف خود شرکت کریں گے بلکہ دیگر اسلامی بھائیوں کو ترغیب دلا کر انہیں بھی اپنے ساتھ لانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ! عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کم و بیش107شعبہ جات قائم ہیں،جن میں ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماعات کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لئے’’مجلس ہفتہ وار