Book Name:Lalach Ka Anjaam
جو کسی کیلئے گڑھا کھودے تو خود ہی ا ُس میں گرتا ہے!
حضرت سَیِّدُنَا عَبْدُاللہ بِن عبّاس رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ ایک مَرْتَبَہ حضرت کَعْبرَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے اُن سے کہا:”تَورات شریف میں ہے کہ جو شخص اپنے بھائی کے لئے گڑھا کھودتا ہے وہ خود اُس میں گِر جاتا ہے۔حضرت سَیِّدُنَا عَبْدُاللہ بِن عبّاس رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا نے فرمایا:”اِسی طرح کا مَضمون تو قرآنِ کریم میں بھی مَوجود ہے۔حضرت کَعْب رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے پوچھا:کہاں ہے؟آپرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے اِرْشاد فرمایا: یہ آیت پڑھ لو:
وَ لَا یَحِیْقُ الْمَكْرُ السَّیِّئُ اِلَّا بِاَهْلِهٖؕ (پ۲۲،فاطر:۴۳)
تَرْجَمَۂ کنز العرفان: اور بُرا مکروفریب اپنے چلنے والے ہی پر پڑتا ہے ،
( تفسیر قرطبی،فاطر، تحت الآیۃ: ۴۳، ۷/۲۶۱ملخصاً)
امام زُہْری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سے روایت ہے:رسولِ بے مثال،بی بی آمنہ کے لال صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرْشاد فرمایا:تم کسی کے خلاف سازِش نہ کرو اور نہ ہی کسی سازِش کرنے والے کی مدد کرو کیونکہ اللہ پاک اِرْشاد فرماتا ہے:
وَ لَا یَحِیْقُ الْمَكْرُ السَّیِّئُ اِلَّا بِاَهْلِهٖؕ (پ۲۲،فاطر:۴۳)
تَرْجَمَۂ کنز العرفان: اور بُرا مکروفریب اپنے چلنے والے ہی پر پڑتا ہے ،
( تفسیر قرطبی، فاطر، تحت الآیۃ: ۴۳، ۷/۲۶۱)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد