Lalach Ka Anjaam

Book Name:Lalach Ka Anjaam

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!آئیے!تَوَکُّل و قَناعت کے چند مَدَنی پُھول سُننے کی سعادت حاصِل کرتے ہیں۔پہلے2فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ مُلاحَظَہ کیجئے:(1)قَناعت کبھی خَتْم نہ ہونے والا خزانہ ہے۔(الزھد الکبیر،ص۸۸،حدیث:۱۰۴)(2)بے شک کامیاب ہو گیا وہ شخص جو اِسلام لایا،اُسےاتنی مقدار  رِزْق دِیا گیا جس سے اس کی ضروریات پوری ہوسکیں اور اللہ کریم نے اُسے جو کچھ دِیا اُس پر قَناعت بھی عطا فرمائی۔(مسلم،کتاب الزکاۃ،باب فی الکفاف والقناعۃ،ص۴۰۶،حدیث: ۱۰۵۴)٭قناعت کی تعریف:انسان کو جو کچھ اللہ پاک کی طرف سے مِل جائے اُس پر راضی ہو کر زندگی گزارتے ہوئے لالچ کو چھوڑ دینے کو قَناعت کہتے ہيں۔(جنتی زیور،ص۱۳۶ملخصاً)٭آئے دن اِسْتِعْمال ہونے والی چیزوں کے نہ ہونے پر بھی راضی رہنا قَناعت ہے۔(التعريفات للجرجانی،باب القاف، تحت اللفظ:القناعۃ، ص۱۲۶)

( اعلان :)

تَوَکُّل و قناعت سے مُتَعَلِّق بقیہ مَدَنی پھول   تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کے لئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                      صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں

 پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ