Book Name:Quran-e-Pak Aur Naat-e-Mustafa
٭سورہ فتح آیت نمبر 29میں آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکو مُحَمَّدٌ رَّسُول اللہفرمایا٭تو سورۂ اٰلِ عمران آیت نمبر 33میں آپ عَلَیْہِ السَّلَام کو ”مصطفیٰ“قراردیا گیا۔٭سورۂ اٰلِ عمران آیتنمبر179میں ”مجتبیٰ“ فرمایا ٭تو سورۂ جن آیت نمبر27 میں آپ کو”مرتضیٰ“ کے لقب سے یاد کیاگیا۔٭سورۂ بنی اسرائیل آیت نمبر1میں عبدِ کامل٭ تو سورۂ مائدہ آیت نمبر15میں آپ کو ”نور“فرمایا گیا ۔ ٭سورۂ نساء آیت نمبر174 میں”بُرہان“٭ تو سورۂ احزاب آیت نمبر40میں آپعَلَیْہِ السَّلَام کو ”خاتمُ النبیین“فرمایاگیا۔ ٭سورۂ احزاب آیت نمبر45میں”حاضر و ناظر“،”سراجِ مُنیر“اورداعی اِلَی اللہ (یعنی اللہ پاک کی طرف بلانےوالا)فرمایاگیا۔٭سورۂ یس آیت نمبر1میںآپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ”یٰس“٭تو سورۂ طہ آیت نمبر1میںطٰہٰفرمایا گیا۔٭سورۂ بقرہ آیت نمبر119میںبشیر (خوشخبری سنانے والا)اور”نذیر“(ڈر سنانے والا)فرمایاگیا ہے۔٭سورہ مُزّمّل آیت نمبر1میں آپ عَلَیْہِ السَّلَام کو ”مُزَّمِّل“ ٭توسورۂ مُدّثّر آیت نمبر1میں مُدَّثِّر فرمایا گیاہے ۔٭سورۂ اٰلِ عمران آیت نمبر 164میں اللہ پاک نے آپ عَلَیْہِ السَّلَام کو مومنوں پر اپنا ”احسان“قرار دیا٭توسورۂ انبیاءآیت نمبر 160میںآپ عَلَیْہِ السَّلَام کو تمام عالمین کیلئے ”رَحْمَت“ قرار دیا۔٭سورۂ قلم آیت نمبر4میں آپ کو ”صاحبِ خُلُقِ عظیم“ فرمایا٭تو سورۂ بنی اسرائیل آیت نمبر1میں صاحبِ معراجفرمایاگیا۔٭سورۂ بقرہ آیت نمبر33 میں ”دعائےابراہیمی“ ٭توسورۂ صف آیت نمبر 6میں” بشارتِ عیسیٰ“فرمایاگیا۔٭سورۂ کوثرآیت نمبر1میں”صاحبِ کوثر“٭توسورۂ بنی اسرائیل آیت نمبر79میں”صاحبِ مقامِ محمود“قرار د یا گیا۔ الغرض پورا قرآن ہی اللہپاک نے اپنے محبوبِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شان میں نازل فرمایا ہے۔
اللہ کی سر تا بقدم شان ہیں یہ
اِن سا نہیں انسان وہ انسان ہیں یہ