Book Name:Quran-e-Pak Aur Naat-e-Mustafa
السَّلَامنے ایک شخص کو وُضو کرتے دیکھا ،فرمایا:اِسراف نہ کر اِسراف نہ کر۔(سُنَنِ اِبن ماجہ ،کتاب اطہارۃ و سننہا،باب ما جاء فی القصد فی الوضوء۔۔الخ ۱/ ۲۵۴، حدیث:۴۲۴)٭اگروَقف پانی سے وُضو کیا تو زِیادہ خَرچ کرنا باِلاِتّفاق حرام ہے(وضو کا طریقہ ،ص۴۲) ٭بعض اسلامی بہنیں چُلّو لینے میں پانی ایسا ڈالتی ہیں کہ اُبل جاتا ہے حالانکہ جو گِرا بیکا ر گیا اس سے احتیاط چاہئے۔(وضو کا طریقہ ،ص۴۲)٭آج تک جتنا بھی ناجائز اِسراف کیا ہے ،اُس سے توبہ کرکے آیندہ بچنے کی بھرپور کوشش شروع کیجئے۔٭وُضو کرتے وقت نل احتِیاط سے کھولئے ،دَورانِ وُضو مُمکنہ صورت میں ایک ہاتھ نل کےدستے پر رکھئے اور ضَرورت پوری ہونے پر بار بار نل بند کرتی رہیں ۔٭مِسواک،کُلّی،غَرغَرہ ،ناک کی صفائی اور ہاتھ پاؤں کی اُنگلیوں کا خِلال اور مسح کرتے وقت ایک بھی قطرہ نہ ٹپکتا ہو یوں اچّھی طرح نل بند کرنے کی عادت بنائیے ۔٭سردیوں میں وُضو یاغسل کرنے نیز برتن اور کپڑے وغیرہ دھونے کیلئےگرم پانی کے حُصُول کی خاطِر نل کھول کر پائپ میں جمع شُدہ ٹھنڈاپانی یوں ہی بہا دینے کے بجائے کسی برتن میں پہلے نکال لیں۔٭منہ دھونے کیلئے صابون کا جھاگ بنانے میں بھی پانی احتیاط سے خرچ کیجئے ۔٭استِعمال کے بعد ایسی صابون دانی میں صابون رکھئے جس میں پانی بالکل نہ ہو ٭پی چکنے کے بعد گلاس میں بچا ہوا پانی پھینک دینے کے بجائے دوسری اسلامی بہن کو پلا دیجئے یا کسی اور استعمال میں لیجئے۔نل سے قطرے ٹپکتے رہتے ہوں تو فوراً اِسکا حل نکالئے ورنہ پانی ضائع ہوتا رہے گا۔
طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی دو کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ 16(312صفحات) نیز 120 صفْحات پر مشتمل کتاب”سُنّتیں اور آداب“ھدِيَّةً طَلَب کیجئے اور بغور اس کا مطالَعَہ فرمائیے۔