Book Name:Quran-e-Pak Aur Naat-e-Mustafa
(صراط الجنان ،۹/۶۲۷)
اس سےمعلوم ہواکہ سیّدالمرسَلینصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاعلم تمام اَنبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام بلکہ تمام مخلوق سے زیادہ ہے۔
امامِ اہلسنت،مولاناشاہ احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتے ہیں :
وہ خدا نے ہے مرتبہ تجھ کو دیا نہ کسی کو ملے نہ کسی کوملا
ہے کلامِ مجید نے کھائی شہا ترے شہر و کلام و بقا کی قسم
(حدائقِ بخشش،ص۸۰)
شعرکی وضاحت:اے شفاعت فرمانے والے آقا!جومرتبہ آپ کے رَبِّ کریم نے آپ کو عطا فرمایاوہ آج تک نہ کسی کو ملا ہے اور نہ قیامت تک کسی کو ملے گا اور حد ہوگئی کہ وہ رُبُّ العالمین ہو کر آپ کے شہرِ پاک،آپ کے منہ سے نکلنے والے الفاظ اور آپ کی مبارک زندگی کی قسم یاد فرما رہاہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!ہم پیارےآقا،مکی مدنی مُصطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شانِ اقدس ،فضائل اور خصوصیات بزبانِ قرآن سن رہی تھیں، یقیناً ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی شان تو بے مثال ہے ، یقیناًجس ذاتِ بابرکات پر اللہ پاک کافضلِ عظیم ہو ان کی فضیلت کون شمارکرسکتاہے؟حضرت امام قاضی عیاض مالکیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ”شفاءشریف“میں ارشادفرماتے ہیں: حَارَتِ الْعُقُولُ فِي تَقْدِيرِ فَضْلِہٖ عَلَيْهِ وَخَرِسَتِ الْأَلْسُنُ، یعنی اللہ کریم کا جو فضل حضورعَلَیْہِ السَّلَامپر ہے ، اس کااندازہ کرنےسےعقلیں حیران ہیں اور زبانیں عاجز ہیں۔(الشفاء بتعریف حقوق المصطفیٰ،۱ /۱۰۳)
آئیے ! حضور نبی کریم ،رؤف رحیم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی شان و عظمت کے بارے میں مزید سنتی