Book Name:Quran-e-Pak Aur Naat-e-Mustafa
ہیں :چنانچہ
اللہ پاک نےحضرت نوحعَلَیْہِ السَّلَامکےسبب مسلمانوں کوطوفان سےنجات بخشى،تو ہمارے پیارےآقا،مدینےوالےمصطفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےسبب غیرمسلموں کوعذاب سےمہلت دى، اللہکریم ارشاد فرماتا ہے:
وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُعَذِّبَهُمْ وَ اَنْتَ فِیْهِمْؕ (پ۹،الانفال:۳۳)
ترجمۂ کنزالایمان:اور اللہ کا کام نہیں کہ انہیں عذاب کرے جب تک اے محبوب تم ان میں تشریف فرما ہو۔
سَیِّدی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکیا خوب فرماتے ہیں:
اَنتَ فِیہِم نے عَدُوْ کو بھی لیا دامن میں عیشِ جاوید مبارک تجھے شیدائی دوست
(حدائقِ بخشش،ص۶۳)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اللہ پاک حضرت سَیِّدُناابراہیم خلیلُاللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی معراج کو بیان کرتے ہوئے فرماتاہے :
وَ كَذٰلِكَ نُرِیْۤ اِبْرٰهِیْمَ مَلَكُوْتَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ (پ:۷،الانعام:۷۵)
تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اور اسی طرح ہم ابراہیم کو دکھاتے ہیں ساری بادشاہی آسمانوں اور زمین کی
حضرت سَیِّدنا سعید بن جبیررَضِیَ اللہُ عَنْہُفرماتے ہیں کہ اس سے آسمانوں اور زمین کی نشانیاں مراد ہیں اور وہ اِس طرح کہ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کوبیتُ المقدس کےصخرہ (پتھر) پر کھڑا کیا گیا اور آپ کےلئے تمام آسمانوں کامشاہدہ کھول دیا گیا یہاں تک کہ آپ نے عرش و کرسی اور آسمانوں کےتمام عجائب اورجنت میں اپنےمقام کامعائنہ فرمایا پھرآپ کےلئے زمین کامشاہدہ کھول دیا گیا یہاں تک کہ