Book Name:Imam Malik Ka Ishq-e-Rasool
اگر ہم عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہیں گی تو نہ صرف عشقِ مُصْطَفٰے نصیب ہوگا بلکہ اس کے تقاضے پورے کرنے کی سوچ بھی نصیب ہوگی۔اللہ کریم ہم سب کو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!بیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت، چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتیہوں۔تاجدارِ رسالت، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرےساتھ ہوگا۔([1])
پیاری پیاری اسلامی بہنو!آئیے!امیرِاہلسنّت حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےرسالے”163مدنی پھول“سے چلنے کی سنّتیں اور آداب سنتی ہیں:٭پارہ 15سورۂ بنی اسرائیل کی آیت37 میںاللہ پاک ارشاد فرمایا ہے :
وَ لَا تَمْشِ فِی الْاَرْضِ مَرَحًاۚ-اِنَّكَ لَنْ تَخْرِقَ الْاَرْضَ وَ لَنْ تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُوْلًا(۳۷) (پ ۱۵،بنی اسرائیل:۳۷)
تَرجَمَۂ کنز الایمان: اور زمین میں اِتراتا نہ چل بےشک تُو ہر گز زمین نہ چیر ڈالے گا اور ہر گز بلندی میں پہاڑوں کو نہ پہنچےگا۔
٭اللہ پاک کی رحمت بن کر دنیا میں تشریف لانےوالےنبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرما یا:ایک شَخْص دو