Book Name:Imam Malik Ka Ishq-e-Rasool
موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔
نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز کہ اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن اور سمجھ کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! اِنْ شَآءَاللہ!آج کے بَیان میں ہم”حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کےعشقِ رسول“کے چند ایمان افروز واقعات،اس کے علاوہ عبادت،تلاوتِ قرآن اوراندازِ عبادت کے تعلق سے آپ کے بارے میں علمائے کرام کے ارشادات بھی سنیں گی۔ آئیے!پہلے امام مالک کے عشقِ رسول کے تعلق سے ایک واقعہ سنئے اور اپنا ایمان تازہ کیجئے،چنانچہ
روضۂ انور کی طرف پیٹھ کرکے دعا مانگوں یا چہرہ؟
خلیفہ ابوجعفرمنصور نے حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ سے مسجدِ نبوی شریف میں کسی بات پر گفتگو