Shetan Ki Insan Se Dushmani

Book Name:Shetan Ki Insan Se Dushmani

ہے۔ فی زمانہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک  دعوتِ اسلامی کا مَدَنی    ماحول کسی نعمت سے کم نہیں ، لہٰذا اگرہم چاہتی ہیں  کہ ہم نیک بن کر ایمان کی حفاظت کرنے والی  بن جائیں توآج ہی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وا بستہ ہوکرامیر اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے دامنِ کرم سے وابستہ ہوجائیے اور سُنّتوں کی دُھومیں مچانے کے لئے8 مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔

شیطان کیوں مَردُود ہوا ؟

               پیاری پیاری اسلامی بہنو! آئیے! شیطان مردود کے بارے میں سنتی ہیں کہ یہ کون  تھا اور اس پر یہ آفت کیوں آئی کہ اللہ پاک نے اس کو ہمیشہ کے لئے  اپنی پاک بارگاہ سے مردود قراردےدیا۔

                             یادرکھئے!بدبخت و لعنتی قرار دیے جانے سے پہلےشیطان خوبصورت،حَسین، بہت زیادہ علم رکھنے والا،بہت زیادہ عبادت کرنے والا،فرشتوں کا سردار تھا،اس کو فرشتوں میں ایک خاص مقام حاصل تھا،حضورعَلَیْہِ السَّلَام نے ارشاد فرمایا:فرشتوں کو نور سے پیدا کیا گیا،ابلیس کو خالص آگ سے پیدا کیا گیا۔( مسلم، کتاب الزہد والرقائق، باب فی احادیث متفرقۃ، ص۱۲۲۱،حدیث:۷۴۹۵) ابلیس جس کو شیطان کہا جاتا ہے،فرشتوں کا سردار بننےسے پہلے یہ چالیس(40) ہزار سال تک جنت کے خزانے کا نگران  رہا،اَسّی(80)ہزار سال تک فرشتوں کے ساتھ رہا،بیس(20) ہزارسال تک فرشتوں کو بیان سناتا رہا، تیس(30)ہزار سال  تک مُقَرَّبِین فرشتوں(جیسے حضرت جبرائیل و حضرت عزرائیل عَلَیْہِمَا السَّلَام وغیرہ ) کا سرداررہا،1ہزار سال  تکرُوْحَانِیِّیْن(یعنی سورج چاند سے زیادہ روشن چہرہ والے مخصوص فرشتوں)کا سرداررہا،14 ہزار سال  تک عرش کا طواف کرتارہا، پہلےآسمان میں اس کا نام عابد، دوسرے میں زاہد،