Book Name:Shetan Ki Insan Se Dushmani
اور پُھوٹ ڈلواکرغیبتوں اورتہمتوں کے دروازے کھول دیتاہے۔٭کبھی جھوٹ بُلوا کر آخرت کو تباہ کروانے کی کوشش کرتاہے۔٭کبھی حسد کے کانٹے دِل میں چبھو کر دوزخ کی آگ میں پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔٭کبھی تَکَبُّر میں مُبْتَلا کر کے اپنی دُشمنی کا نشانہ(Target) بناتا ہے۔٭کبھی واہ واہ کی خواہش میں گرفتار کروا کر نیکیوں کو ضائع کرواتا ہے۔٭کبھی مسلمانوں کے دلوں میں چھپی دُشمنیاں پیدا کرکے اپنا کام نکالتا ہے۔٭کبھی ماں باپ کی نافرمانی پر اُبھار کر دنیا وآخرت میں ذلیل کرواتا ہے۔٭کبھی بیماریوں پر بے صبری اور چیخ و پکار کروا کر صبر کے بے حساب ثواب سے محروم کروادیتا ہے۔٭کبھی نمازوں سے٭کبھی فرائض سے٭کبھی فرض و لازم عِلْمِ دِین سے دُور کرتا ہے۔٭کبھی تِلاوتِ قرآن سے روکتاہے۔٭کبھی نیک اعمال کرنے میں سُستی ڈالتاہے۔اَلْغَرَض! شیطان اپنی دشمنی نکالنے کے لیےطرح طرح سے اِنْسان کو گھیرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ہمیں اس کے ہر وار سے ہوشیار رہنا چاہیے۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
شیطان کا ایک ہتھیار ”ریا کاری“
پیاری پیاری اسلامی بہنو! اس میں کوئی شک نہیں کہ شیطان ہمیں نیکیاں کرنےنہیں دیتا،اگر ہم خُوب کوشش کرکے نیک عمل کرنے میں کامیاب ہو بھی جائیں توشیطان ہماری عِبادت،صدقات وخیرات کو مَقْبول ہونے سے روکنے کے لئے اپنا پورا زور لگادیتا ہے،ہماری عِبادت میں کوئی ایسی غَلَطی کروانے کی کوشش کرتا ہے جو اِسے ضائع کر دے یا پھر عِبادَت کے بعد ہمارے دل میں مشہور ہونے کی خواہش پیداہوتی ہے،کوئی ہماری نیکیوں کا چرچا کرے نہ کرے،ہم خُود بِلاضَرورتِ