Book Name:Shetan Ki Insan Se Dushmani
ایک سے دُشمنی رکھتااوران کو بہکانے کےلئےطرح طرح کےحِیلےبہانوں سے کام لیتاہے،اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں کئی مقامات پر شیطان کی پہچان کروائی ہے۔آج کے بیان میں”شیطان کی انسان سے دُشمنی“ کے متعلق آیات،احادیثِ مُبارکہ،بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے واقعات اور شیطان کے وار کو ناکام بنانے کے طریقےبھی سنیں گی۔کاش!پورابیان اچھی اچھی نیّتوں اورمکمل توجہ کےساتھ سُننا نصیب ہوجائے۔آئیے!سب سے پہلےشیطان کی انسان سے دشمنی کا ایک واقعہ سنتی ہیں،چنانچہ
ایک مرتبہ ولیوں کے سردار حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سفرفرمارہے تھے ،اس دوران چند دن آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے ایک ایسے مقام پر قیام فرمایا جہاں پانی نہیں تھا،جب غوث ِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو پیاس کی شدّت محسوس ہوئی توبارش ہونے لگی جس سے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سیراب ہوگئے،پھر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے آسمان پر ایک نور دیکھا، جس سے ایک کنارہ روشن ہوگیا اور ایک شکل ظاہر ہوئی،جس سےیہ آواز آئی:” اے عبدُالقادر!میں تیرا ربّ ہوں اور میں نے تم پرحرام چیزیں حلال کردی ہیں!“یہ سُن کرآپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نے اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْم پڑھ کرفرمایا:’’اے شیطان لَعِیْن !دُور ہوجا۔“توروشن کنارہ اندھیرے میں بدلا اوروہ شکل دُھواں بن گئی۔پھر شیطان نےیوں وار کیا:”اے عبدالقادر! تم مجھ سے اپنے عِلْم، اپنے ربّ کریم کے حکم اور اپنے مراتب کے سلسلے میں سمجھ بوجھ کے ذریعے نجات پاگئے اور میں نے ایسے(70)بزرگوں کو گمراہ کر دیا۔“انسان کے دشمن شیطان کے اس وار کو بھی ہمارے غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے یہ فرماکر ناکام بنادیا:’’یہ صرف میرے ربّ کریم کافضل واحسان ہے۔“جب آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سے پوچھاگیا:آپ نےکس طرح جانا کہ وہ شیطان ہے؟آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ