Book Name:Shetan Ki Insan Se Dushmani
قِیامت میں حِساب کیسے دُوں گی!وغیرہ۔(6) اسلامی بہنوں پر اپنی دُنیا سے بے رغبتی اورنیک نامی کی چھاپ ڈالنے کیلئے کہنا:میں تو مالدار اسلامی بہنوں سے ملنے سے بچتی ہوں۔ (7)کسی کی مُصیبت کا سُن کر ہمدردانہ جُملے کہناکہ اسلامی بہنیں رَحْم دل کہیں۔ (8)ہاتھ میں اِس لئے تَسْبِیْح رکھنا،اور نُمایاں کرنا،یا اسلامی بہنوں کے سامنے اِس لئے ہونٹ ہِلاہِلا کر یا اُنہیں آواز پہنچے،اِس طرح دُرُود و اَذْکار پڑھنا کہ نیک سمجھا جائے۔(9) اسلامی بہنوں کے سامنے کھاتے پیتے،اُٹھتے بیٹھتے وغیرہ مَواقِع پر سُنَّتوں کا اچھی طرح خیال رکھنا جبکہ اکیلے میں سُنَّتوں کا اِہْتِمام نہ کرنا۔ (10)دعوت میں یا اسلامی بہنوں کی مَوجُودَگی میں اِس لئے کم کھانا کہ وہ اسے سُنَّت کی پَیروی کرنے والی اور کم کھانے والی تصوُّر کریں۔ اللہ پاک ریاکاری سے ہماری حفاظت فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
پیاری پیاری اسلامی بہنو!ریاکاری سے بچنےکےلئےعِبادَت کے دوران بھی شیطانی وَسْوَسوں سے بچنے کی کوشش کریں،کیونکہ شیطان مسلسل ہمارے دل میں وسوسے ڈالنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے،لہٰذا جس طرح نیک عمل سے پہلے دل میں اِخْلاص ہونا ضَروری ہے،اِسی طرح ہر نیکی وعِبادَت کے دَوران اسے قائم رکھنا بھی ضَروری ہے۔
اگرچہ اس طرح سوچنا اور غور و فکر کرنا بہت مُشکل کام ہے مگر ناممکن نہیں،آغاز میں یہ کام بے حدمُشکل محسوس ہوتا ہے،لیکن جب کوشش کر کے ایک عرصے تک اس پر صبرکیا جائے تو اللہ پاک کے فَضْل وکرم اور اس کی توفیق سے یہ کام آسان ہوجاتا ہے،ہمارا کام کوشِش کرنا ہے،کامیابی دینے والی ذات رَبِّ کریم کی ہے۔(نیکی کی دعوت، ص۹۴بتغیر)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد