Siddiq K Liay Khuda Aur Rasool Bus

Book Name:Siddiq K Liay Khuda Aur Rasool Bus

گاروں میں سے اعلیٰ حضرت کے خلیفہ، حضرت مَلِکُ الْعُلما سَیِّد شاہ محمدظفرُ الدین بہاری قادری رضوی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہبھی تھے ، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے اپنی پوری زندگی دِین کی خدمت ہی کے لئے وقف کر رکھی تھی، چونکہ آپ کا عرسِ مُبارَک اسی جمادی الاُخری کے مہینے کی 19 تاریخ کو منایا جاتا ہے لہٰذا اس مناسبت سے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کابھی کچھ ذکرِخیرسنتی ہیں، اے کاش ان بزرگوں کے عظیم تذکرے کے صدقے ہمارے اندر بھی دِین کی خدمت کا جذبہ پیدا ہوجائے ۔

حضرت مَلِکُ الْعُلما سَیِّد محمد ظفرُ الدین بہاری قادری رضوی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ حضور غوثِ اعظم شیخ عبدُ القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہکی نُورانی اولاد میں سے ہیں ۔ اپنے وقت کے ممتاز عالمِ دین، زبردست مفتی، بے مثال مُصَنف، ماہِر مُدَرِّس، اسلامی دانشور، بہترین استاد  صوفِی باصفا، وقت کے ولی اور پیرِ طریقت تھے ۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ بہت سارے  علوم میں مہارت رکھتے تھے ۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ سے بہت سے لوگوں نے علم کا فیض حاصل کیا ہے ۔

آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کی حیات پر لکھی جانے والی کتاب ”حیات ملک العلماء“ میں ہے :آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ ہندوستان کے ان عالِموں اور مُصَنّفوں میں  سے تھے جن کی علمی شہرت دُور دُور تک پھیلی اور جن کی تصانیف سے پاک و ہند کے رہنے والے بڑی تعداد میں مستفید ہوئے ، وہ ٹھوس علمی صلاحیت رکھنے والے کامیاب اور شفیق استاد، علمی تقریر کرنے والے مقرّر، دل نشیں باتیں کرنے والے مؤثر واعظ، اپنے علم سے بدمذہبوں کو لاجواب کردینے والے مُناظِر اور پچاسیوں کتابوں کے نامْوَر مُصَنِّف تھے