Book Name:Nachaqiyon Kay Asbab Aur ilaj
مِنٹوں میں جَلا کر تباہ و بربادکرڈالتی ہے ، اِسی طرح نسلوں ، قوموں ، گھروں ، خاندانوں ، اداروں ، تنظیموں اور تحریکوں کا امن خراب کرنے اور دلوں میں نفرتوں کا بیج بونے میں اکثر چغل خوری ہی کی تباہ کاریاں نظر آتی ہیں۔
آئیے!عبرت کے لئے3 فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنئے :
چغلی کےمتعلق 3فرامینِ مُصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
(1)غیبت اورچغلی ایمان کواس طرح کاٹ دیتی ہیں جیسےچرواہا درخت کو کاٹ دیتاہے۔
(الترغیب و الترہیب ، کتاب الادب ، ۳ / ۴۰۵ ، حدیث : ۴۳۶۲)
(2)چغلی کھانے کے لئے اِدھر اُدھر پھرنے والے اور بے عیب لوگوں کی خامیاں نکالنے والے اللّٰہ پاک کے بد ترین بندے ہیں۔ (مسندامام احمد ، مسند الشامیین ، حدیث عبد الرحمن بن غنم الاشعری ، ۶ / ۲۹۱ ، حدیث : ۱۸۰۲۰)
(3)لَایَدْخُلُ الْجَنَّۃَ قَتَّاتٌ یعنی چغل خورجنت میں داخل نہ ہوگا۔ (بخاری ، کتاب الادب ، باب مایکرہ من النمیمۃ ، ۴ / ۱۱۵ ، حدیث۶۰۵۶)
بیان کردہ آخری حدیثِ مبارک کےتحت حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمدیارخان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : قَتَّات وہ ہے جو دو مخالفوں کی باتیں چھپ کر سُنے اور پھر انہیں زیادہ لڑانے کےلیے ایک کی بات دوسرے تک پہنچائے ، اگر یہ ایمان پر مرا تو جنت میں اَوَّلًا(سب سے پہلے) نہ جائے گا بعد میں جائے تو جائے ، اگر کفر پر مرا تو کبھی وہاں نہ جائےگا۔
(مرآۃ المناجیح ، ۶ / ۴۵۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد