Book Name:Nachaqiyon Kay Asbab Aur ilaj
سُبْحٰنَ اللہ!آپ نے سنا کہ سچ بولنے والے مسلمانوں کو سچ بولنے کی کیسی کیسی برکتیں نصیب ہوتی ہیں ، لہٰذا جھوٹ سے ہمیشہ بچتے رہئےا ور سچ کا دامن مضبوطی سے تھام لیجئے ، اس کی برکت سے معاشرے سے ناچاقیوں کا خاتمہ اور اِتِّفاق و اِتِّحاد کا فیضان عام ہوجائےگا۔ یاد رہے!جس طرح گھر سے باہر ناچاقیوں کا علاج ہونا ضروری ہے ، اسی طرح گھر کے اندر بھی اگر ناچاقی کا اندھیرا ہوجائے تو اس کو بھی روشنی میں تبدیل کرنا بہت ضروری ہے۔ گھر کے اندر ناچاقی کو ختم کرنے ، گھر میں اتفاق و اتحاد کی فضا قائم رکھنے اور مدنی ماحول بنانے کا ایک مؤثر ترین ذریعہ گھر اور باہر مذاق مسخری وغیرہ سے بچنا بھی ہے۔ ان چیزوں سے بچنے کی ترغیب تو امیراہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے “ 63مدنی انعامات “ میں بھی دلائی ہے ، چنانچہ
مدنی انعام نمبر42ہے : کیا آج آپ نے(گھر میں اور باہَر بھی)مذاق مسخری،طنزبازی ، دل آزاری اور قہقھہ لگانے(یعنی کھل کھلاکر ہنسنے)سے بچنے میں کامیابی حاصل کی (یاد رکھئے!کسی مسلمان کا دل دُکھانا کبیر ہ گناہ ہے)
آپ بھی اپنے گھروں میں اِتِّفاق و اِتِّحاد کی فضا قائم کرنے کے لئےآج ہی مَدَنی انعامات کا کارڈ حاصل کرکے روزانہ غور و فکر کرنے کی عادت اپنائیے ، اِنْ شَآءَ اللہ اس کی بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!ہم گھریلو ناچاقیوں اور لڑائی جھگڑوں کی وجوہات اور اسباب