Book Name:Nachaqiyon Kay Asbab Aur ilaj
(1)فرمایا : اللہپاک کے نزدیک بہترین پڑوسی وہ ہے جو اپنے پڑوسی کے ساتھ خیر خواہی کرے۔ ( تِرمِذی ، کتاب البر ولصلۃ ، باب ما جاء فی حق الجوار ، ۳ / ۳۷۹ ، حدیث : ۱۹۵۱)(2) فرمايا : جس نے اپنے پڑوسی کو اِیذا دی اُس نے مجھے اِیذا دی اور جس نے مجھے اِیذا دی اُس نے اللہ پاک کو اِیذا دی۔ (الترغِیب والترہِیب ، ۳ / ۲۸۶ ، حدیث : ۳۹۰۷ )* ’’نُزہۃُ القاری‘‘میں ہے : پڑوسی کون ہے اس کو ہر شخص اپنے عُرف اور معاملے سے سمجھتا ہے۔ (نزہۃ القاری ، ۵ / ۵۶۸)* امام محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : پڑوسی کے حُقُوق میں سے یہ بھی ہے کہ اُسے سلام کرنے میں پَہَل کرے۔ (اسلامی بہن اسلامی بہن ہی سے پردے میں رہ کر سلام کرے)* اُس سے طویل گفتگو نہ کرے ، * اُس کے حالات کے بارے میں زیادہ پُوچھ گچھ نہ کرے۔ * وہ بیمار ہو تو اُس کی مزاج پُرسی کرے ، * مصیبت کے وَقت اُس کی غم خواری کرے اور اُس کا ساتھ دے * خوشی کے موقع پر اُسے مبارَک باد دے اور اُس کے ساتھ خوشی میں شرکت ظاہِر کرے * اُس کی لغزِشوں سے در گزر کرے ، * چھت سے اس کے گھر میں نہ جھانکے۔ * اُس کے گھر کا راستہ تنگ نہ کرے۔ * وہ اپنے گھر میں جو کچھ لے جارہی ہے اُسے دیکھنے کی کوشش نہ کرے۔ * اُس کے عیبوں پر پردہ ڈالے ، * اگر وہ کسی حادِثے یا تکلیف میں مبتلا ہو تو فوری طور پر اُس کی مدد کرے۔ * اُس کے خلاف کوئی بات نہ سنے اور اُس کے اَہلِ خانہ سے نگاہوں کو نیچی رکھے۔
(اِحیاءالعلوم ، ۲ / ۲۶۷ملخصاً)
طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئےمکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب ، بہارِشریعت حصّہ16 (312صفحات)120 صَفحات کی کتاب “ سُنّتیں اور آداب “ امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےدو رسالے “ 101 مدنی پھول “ اور “ 163 مدنی پھول “ ھدِيَّةً طلب کیجئے اور پڑھئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد