Nachaqiyon Kay Asbab Aur ilaj

Book Name:Nachaqiyon Kay Asbab Aur ilaj

عن اقتراف الکبائر ،  الباب الثانی ،  الکبیرۃ الثانیۃ والخمسون بعد المأتین :  النمیمۃ ،  ۲ / ۴۶)

چُغْلی کی مثالیں

                                                مثلاً کسی طالبہ کا کسی دُوسری طالبہ  کو سزا دِلوانے کے لیے اُستانی صاحبہ سے شکایت کرنا ، بیوی کے سامنے اس کےشوہر کی کمزوریاں بیان کرنا ، بھائی کو بھائی سے لڑوانے کے لیے  اُس کےعیب ظاہرکرنا ، اولاد کو ماں باپ سے دُور کرنے کے لیے ان میں پائی جانے والی بُرائیوں کا ذکر کرنا وغیرہ وغیرہ۔ یہ سب مثالیں موقع محل کی مناسبت سے چُغلی میں شامل ہوں گی۔

چغل خوری کی تباہ کاریاں

افسوس صد افسوس!آج ہمارے معاشرےمیں چغلی کامرض تیزی کے ساتھ عام  ہوتا جارہا ہے۔ پہلے کے لوگوں میں احترامِ مسلم کا جذبہ کُوٹ کُوٹ کر بھرا ہوا ہوتاتھا اور ہر مسلمان دوسرے مسلمان  کی عزّت کی حفاظت کرتا تھا ، مگر آہ! اب ہر طرف نفرتوں کی دیواریں قائم ہوچکی ہیں۔ چُغلی کی اس تباہ کن بیماری کےسبب گویا کہ اب گھر گھر میدانِ جنگ بنا ہواہے ، چنانچہ کَل تک جو  ایک دوسرے پر جان نچھاور کرنے  کےدعوے کیا کرتے تھے ، جو ایک دوسرے کی عزّت کی حفاظت کرنے والے تھے ، جن کی دوستی اور اُن کے اِتِّفاق  واِتِّحاد کی مثالیں دی جاتی تھیں ، جنہیں ایک دوسرے کے خلاف ایک لفظ سُننا بھی گوارا نہ تھا ،  جو بُرے وَقْت میں ایک دوسرے کے کام آتے تھے ، جو ایک دوسرے کو نیکی کے کاموں کی ترغیبیں دِلایا کرتے تھے ، چغل خوری جیسے منحوس شیطانی کام کی نحوست کے سبب اُن کے درمیان نفرتوں کی ایسی مضبوط دیواریں قائم ہوجاتی ہیں کہ پھر وہ ایک دوسرے کو دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے۔ یوں سمجھئے کہ جس طرح آگ (Fire) گھروں ، فیکٹریوں ، کمپنیوں ، گوداموں ، جنگلات ، گاؤں دیہات اور مختلف چیزوں کو گھنٹوں نہیں بلکہ