Nachaqiyon Kay Asbab Aur ilaj

Book Name:Nachaqiyon Kay Asbab Aur ilaj

جھوٹ

پیاری  پیاری اسلامی بہنو! ناچاقیوں اور آپس کی اَن بَن کا ایک اہم سبب جھوٹ بولنا بھی ہے۔

جھوٹ کی تعریف

 کسی کے بارے میں خلافِ حقیقت خبر دینا(جھوٹ کہلاتا ہے)۔ قائل(یعنی جھوٹی خبر دینے والا انسان)گنہگار اس وقت ہوگا جبکہ(بلاضرورت)جان بوجھ کر جھوٹ بولے۔ (حديقةندية ، القسم الثانی ، المبحث الاول ،  ۴ /  ۱۰)

 آئیے!احادیثِ مبارَکہ میں بیان  کردہ  جھوٹ  کی مختلف تباہ کاریاں سنتی ہیں ، چنانچہ

جھوٹ کی تباہ کاریاں

* جب بندہ جھوٹ بولتا ہے ، اس کی بَدبُو سے فِرِشتہ ایک مِیْل دُور ہوجاتا ہے۔ (ترمذی ، باب ماجاء في الصدق والکذب ، ۳ / ۳۹۲ ، حدیث : ۱۹۷۹)* جھوٹ بولنا سب سے بڑی دھوکے بازی ہے۔ (ابوداود ، کتاب الادب ،  باب في المعاریض ، ۴ / ۳۸۱ ، حدیث : ۴۹۷۱)* جھوٹ ایمان کے مُخالِف ہے۔ (مسند امام احمد ، مسند ابي بکر الصدیق ، حدیث : ۱۶ ، ۱ / ۲۲)* لوگوں کوہنسانے کےلیے جھوٹ بولنے والے کیلئے ہَلاکت ہے۔ (ترمذی ،  کتاب الزھد ، باب ماجاء من تکلم بالکلمۃ لیضحک الناس ، ۴ / ۱۴۲ ، حدیث : ۲۳۲۲)* لوگوں کو ہنسانے کےلیے جھوٹ بولنے والا دوزخ کی اِتنی گہرائی میں گِرتا ہے جوآسمان و زمین کے درمیانی  فاصلے سے بھی زِیادہ ہے۔ (شعب الایمان ، باب في حفظ اللسان ، حدیث : ۴۸۳۲ ، ۴ / ۲۱۳)* جھوٹ بولنے سے منہ کالا ہوجاتاہے۔ (شعب الایمان ،  باب في حفظ اللسان ، ۴ / ۲۰۸ ، حدیث : ۴۸۱۳)* جھوٹی بات کہنا  کبیرہ گناہ ہے۔ (معجم کبیر ،  حدیث : ۲۹۳ ، ۱۸ / ۱۴۰