Nachaqiyon Kay Asbab Aur ilaj

Book Name:Nachaqiyon Kay Asbab Aur ilaj

صلح کرلیجئے

پیاری  پیاری اسلامی بہنو! ہم نے ناچاقیوں کے اسباب اور ان کی تباہ کاریوں کے بارے میں سُنا ، اللہ کرےکہ  تمام مسلمان غصّہ ، جھوٹ ، غیبت ، چغلی گالی گلوچ وغیرہ چھوڑ دیں ، اللہ پاک کی پاک بارگاہ میں سچی توبہ کریں اور تمام ناچاقیوں کو ختم کرکے آپس میں صُلح کرنے میں کامیاب ہو جائیں ۔

یاد رکھئے!صلح کرنا اور کروانا ربِّ کریم کو خوش کرنے والا کام ہے ، صلح کرنےسےاللہ پاک راضی ہوتا ہے ، صلح کروانا پیارے آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کی پیاری سُنّت ہے ، صلح کروانا بزرگوں کا معمول رہا ہے ، صلح  کرنے اور کروانےسے مسلمانوں کے دل خوش ہوتے ہیں ، صلح کرنے اور کروانے  سے شیطان ناراض ہوتا ہے ، صلح کرنے سے اللہ پاک کی رحمت اُترتی ہے ، قیامت کے دن ربِّ کریم اپنے بندوں کے درمیان صلح کروائے گا۔ آئیے! اس ضمن میں ایک بہت ہی پیاری روایت سنتی  ہیں ، چنانچہ

اللہ پاک صُلْح کروائے گا

امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے “ ناچاقیوں کا علاج‘‘ صَفْحَہ نمبر 30 تا 32 پر لکھتے ہیں : حضرت انس رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرماتے ہیں : ایک روز سرکارِ مدینہ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  تشریف فرما تھے۔ آپ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   مسکرائے۔ امیرُالمؤمنین حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے عرض کی : ’’ یَارَسُولَ اللہ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ! آپ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   پرمیرے ماں باپ قربان!آپ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کس وجہ سے مسکرائے؟ارشاد فرمایا : میرے دو اُمّتی اللہپاک کی بارگاہ میں دوزانُوگِر پڑیں گے ، ایک عرض کر ے گا : اے ربِّ کریم! اِس سے میرا اِنصاف