Jald Bazi Kay Nuqsanat

Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat

کرنی چاہئے ، سِوائے اُس کام کے جس کا فوراً کرنا واجِب ہو اور اُس میں غورو فِکر کی کوئی گنجائش ہی نہ ہو۔

(الزواجرعن اقتراف الکبائر ، ۱ / ۱۸۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

سڑک پار کرنے میں جلدبازی

                             پیاری پیاری اسلامی بہنو! جلد بازی کے سبب بہت سے حادثات رونما ہوتے ہیں ، جلد بازی کے سبب گاڑیوں والے آپس میں ٹکرا رہے ہیں ، گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے ، راہ چلتے لوگ کچلے جاتے ہیں ، گاڑی چلانے والا نہ صرف اپنا بلکہ دوسروں کا بھی نقصان کربیٹھتا ہے ، کئی لوگ زخمی بھی ہوجاتے ہیں ، زندگی بھر کے لئے معذوری گلے پڑجاتی ہے ، الغرض  اسی جلدبازی کے سبب بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں ۔

                             یاد رکھئے!منزل تک پہنچنے کی کوشش میں سڑک پار کرنے میں جلدبازی کرنا انسان کو گھر کے بجائے قبرستان بھی پہنچاسکتا ہے ، لہٰذا عافیت اسی میں ہے کہ سڑک پارکرنے میں جلدبازی کرنے سے بچاجائے ، صبر و احتیاط سے کام لیا جائے اور ایسےٹریفک قوانین(Traffic Rules)جو خلافِ شرع نہ ہوں ، ان کی پابندی کی جائے۔ اِنْ شَآءَ اللہ  اس کی برکت سےحادثات میں واضح کمی نظر آئے گی۔

پیاری پیاری اسلامی بہنو! آیئے حصولِ برکت کے لئے63 مدنی انعامات میں سے مدنی انعام نمبر 14 کے بارے میں سنتی ہیں اور اس پر عمل کی نیت کرتی ہیں ، چنانچہ مدنی انعام نمبر 14 ہے : کیا آج آپ نے یکسوئی کے ساتھ کم از کم 12 منٹ غور و فکر (یعنی اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے ہوئے ) جن جن مدنی انعامات پر عمل ہواان کی رسالے میں خانہ پری فرمائی؟