Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat
فرض ہے ، ایک اہم ترین عبادت ہے ، نماز پڑھنے والے خوش نصیب کویہ سیکھنا چاہئے کہ دُرست نماز کیسے پڑھنی ہے؟ ، نمازکے فرائض ، واجبات ، سُنتیں کیا کیا ہیں؟ ، کن کاموں کو کرنے سے نمازہوتی ہی نہیں ، یا ٹُوٹ جاتی ہے یا دوبارہ پڑھنی ہوتی ہے ، شرعی سفرکے دوران نمازکیسے پڑھی جاتی ہے؟ ، جس کے ذِمے کئی نمازیں قضا ہوں ، وہ کیسے اداکرے؟ ، اللہ پاک عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کوتاقِیامت ترقیاں نصیب فرمائے جس نے لاکھوں لاکھ بے نمازیوں کو نمازی بنایا ، نماز پڑھنے والوں کی نمازکو دُرست کروایا ، جی ہاں!اگر آپ بھی نماز درست پڑھنا سیکھنا چاہتی ہیں تو آئیے! “ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ ہوجایئےاور مدرسۃ المدینہ (بالغات) میں شرکت کرکے نورِ قرآن اور فیضانِ نماز سے اپنا دامن بھر لیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! یاد رکھئے! نماز نہ پڑھنا بربادیِ ایمان کا بھی سبب بن سکتا ہے ، چنانچہ
حضرت حُذَیفہ بن یَمان رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے ایک شخص کو دیکھا جو نَماز پڑھتے ہوئے رُکوع اور سُجود پورے ادا نہیں کرتا تھا تو اُس سے فرمایا : ’’تم نے جو نَماز پڑھی اگر اسی نَماز کی حالت میں اِنتقال کر جاؤ تو حضرت محمد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے طریقے پرتمہاری موت واقع نہیں ہوگی۔ (بخاری ، کتاب الاذان ، باب اذا لم يتم السجود ، ۱ / ۲۸۴ ، حدیث : ۸۰۸)
نسائی شریف کی روایت میں یہ بھی ہے : آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے پوچھا : تم کب سے اِس طرح نَماز پڑھ