Jald Bazi Kay Nuqsanat

Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat

کھانا کتنا ٹھنڈا کیا جائے؟

حضرت  جُوَیْرِیہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا فرماتی ہیں : رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کھانے کی بھاپ ختم ہونے سے پہلے اُسے کھانے کو ناپسند فرماتے۔ (معجم کبیر ، ۲۴ / ۶۶ ، حدیث : ۱۷۲)

کھانا کھانے کے مزیدآداب اور اس سےمتعلق بہت سی مفید معلومات جاننے کے لئے امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی کتاب “ فیضانِ سُنّت “ کے باب “ پیٹ کا قُفلِ مدینہ “ ، “ آدابِ طعام “ اور رِسالہ “ کھانے کا اسلامی طریقہ “ کا مطالعہ کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو!دُنیوی واُخروی نقصان سے بچنے کے لئے ہمیں اپنا مُحَاسبہ کرنا چاہئے کہ کہیں ہم بھی تو جلد بازوں میں شامل نہیں ؟ اِس سُوال کا جواب حاصل کرنے کے لئے اُن چندکاموں کے متعلق سنتی ہیں جن میں عُموماً جلد بازی کی جاتی ہے ، چنانچہ

وہ کام جن میں جلد بازی کی جاتی ہے

 * وُضو کرنے*  نَماز ادا کرنے *  تِلاوت قرآن کرنے *  روزہ افطار کرنے *   تراویح پڑھنے *  قربانی کرنے *  اَرکانِ حج ادا کرنے *   قبولیتِ  دعا  *   بَددُعا  *   دُرُودِ پاک لکھنے ، پڑھنے  *  وظیفے کے نتیجے کی طَلَب *  دنیا طَلَب کرنے *  رشتہ طے کرنے *    عِلاج کروانے *   متاثر ہونے * بِھیڑ میں*  بھگدڑ مچنے کی صورت میں بھاگنے *   شعبہ اَپنانے *   کرائے کا مکان لینے *   گھر میں ملازم رکھنے *   کسی کو گناہ گار قرار دینے *   خریداری*   جھگڑا مول لینے *   شَرعی مسئلے کا جواب دینے *   بچوں کے جھگڑے میں