Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat
افسوس ایک تعداد اسلامی بہنوں کی ایسی بھی ہے جو غور و فکر کرنے کے معاملے میں سستی کرجاتی ہے ، لہذا آج یہ پکی نیت کرلیجیئے کہ اب اس حوالے سے سستی نہیں کریں گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!کھانا کھانے میں جلد بازی کئی حوالے سے نقصان پہنچاتی ہے ۔ حرص کے مارے لوگ کھانے کو بغیر چبائے جلدبازی میں معدے میں اُتارنے کی کوشِش کرتے ہیں ، یاد رہے!کھانے کو اچّھی طرح چبا کر کھانا چاہئے کیونکہ جلدبازی کے باعث اچھی طرح چبائے بغیر نگل جانے سے ہضم کرنے کیلئے معدے کو سخت تکلیف اُٹھانی پڑتی ہے ، یوں دانتوں کا کام آنتوں سے لیا جاتا ہے۔ اسی طرح بعض لوگوں کو گرما گرم کھانا اور چائے بہت پسندہوتے ہیں ، اسی شوق کی وجہ سے وہ اپنا منہ بھی جلا بیٹھتے ہیں ۔ یاد رکھئے!تیز گرم کھانے یاخوب گرما گرم چائے یا کافی وغیرہ پینے سے مُنہ اور گلے کے چھالے ، مِعدے میں وَرَم وغیرہ ہو جانے کا خطرہ ہے۔ اس پر فوراً ٹھنڈا پانی پینا مسُوڑھوں اورمِعدے کو نقصان پہنچاتا ہے ، لہٰذا کھانے کو تھوڑا ٹھنڈا کرکے ہی کھانا چاہئے ، چنانچہ
امیرِاہلسنت حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی کتاب ’’فیضانِ سُنّت ‘‘ پہلیجلد (Volume 1) کے صفحہ نمبر280پر تحریر فرماتے ہیں :
حضرت جابِر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرماتے ہیں : نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرشاد فرمایا : گرم کھانا ٹھنڈا کرلیا کرو کیونکہ گرم کھانے میں بَرَکت نہیں ہوتی۔ (مستدرک ، کتاب الاطعمۃ ، باب ابردوا الطعام الحار ، ۵ / ۱۶۲ ، حدیث : ۷۲۰۷)